English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملکی خبریں

دہلی فسادات کی جانچ پرباربار سوالات اٹھانے والے جج کا تبادلہ

نئی دہلی:07 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع) سال 2020 میں دہلی میں ہونے والے فسادات کے کچھ معاملات میں دہلی پولیس کی تفتیش کو غیر حساس اور مضحکہ خیز قرار دینے والے ذیلی عدالت کے جج ونود یادو کا تبادلہ قومی راجدھانی کی ایک دیگر عدالت میں کر دیا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، جج نے دہلی پولیس پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مناسب تفتیش نہیں کرنے سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ خیال رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو کڑکڑڈومہ ضلع عدالت میں فسادات سے متعلق معاملوں کی سماعت کر رہے تھے۔

مزید پڑھئے

لکھیم پوری کھیری تشدد : سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے کل تک رپورٹ داخل کرنے کو کہا

:07 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے قتل کے معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کرنے والی ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ کل تک رپورٹ دے کہ کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت نے حکومت سے کہا کہ وہ کل کارروائی سے متعلق اور آٹھ افراد جو مرکزی وزیر اجے مشرا کے دورے کے خلاف احتجاج کے دوران اتوار کو مارے گئے تھے ایک اسٹیٹس رپورٹ درج کرے۔ اترپردیش حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ ہائی کورٹ

مزید پڑھئے

ہریانہ میں بھی بی جے پی رکن پارلمنٹ کے قافلے نے کسانوں کو ماری ٹکر

:07 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)ہریانہ کے انبالہ میں لکھیم پور کھیری جیسا واقعہ سامنے آیا ہے۔ خبر ہے کہ انبالہ میں رکن پارلیمنٹ نائب سنگھ سینی کے قافلے کی گاڑی سے ایک کسان کو ٹکر لگ گئی۔ اس حادثہ میں کسان زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کی خبر ملنے کے بعد کسان جائے واقعہ پر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ پولیس فورس بھی تعینات ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق انبالہ کے نارائن گڑھ میں سینی دھرمشالہ میں پروگرام تھا۔

مزید پڑھئے
More
« First  <  Previous  Page 166 of 497  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا