English   /   Kannada   /   Nawayathi

لکھیم پوری کھیری تشدد : سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے کل تک رپورٹ داخل کرنے کو کہا

share with us

:07 اکتوبر2021(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کے قتل کے معاملے میں کارروائی کا مطالبہ کرنے والی ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ کل تک رپورٹ دے کہ کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

عدالت نے حکومت سے کہا کہ وہ کل کارروائی سے متعلق اور آٹھ افراد جو مرکزی وزیر اجے مشرا کے دورے کے خلاف احتجاج کے دوران اتوار کو مارے گئے تھے ایک اسٹیٹس رپورٹ درج کرے۔

اترپردیش حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج پردیپ کمار شریواستو کی سربراہی میں ایک رکنی کمیشن لکھیم پور کھیری ضلع میں اتوار کو ہونے والے تشدد کی تحقیقات کرے گا جس کی وجہ سے چار کسانوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں تشدد ، جس نے چار کسانوں سمیت آٹھ افراد کو ہلاک ہوئے تھے ،اس معاملہ میں مرکزی وزیر کے بیٹے کے مبینہ ملوث ہونے پر ایک سیاسی تنازع کو جنم دیا ، آج چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بنچ نے اس پر سماعت کی ۔

اترپردیش پولیس کی تفتیش ، میڈیا رپورٹس اور چیف جسٹس کو ریاست کے دو وکلاء کی جانب سے لکھے گئے خط پر بڑھتے ہوئے ہنگامے کے درمیان عدالت نے یہ معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خط میں سپریم کورٹ کی نگرانی میں سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا