English   /   Kannada   /   Nawayathi

پھانسی کا ڈرامہ کرتے ہوئے ایک شخص نے اپنی جان گنوادی(مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us

ہفتہ وصولی کیس تین گرفتار 

منگلور 18؍جولائی(فکروخبرنیوز) ہفتہ وصولی کے الزام میں سٹی کرائم برانچ پولس کے ہاتھوں تین افرادکے گرفتاری کی خبر،فکروخبرکوموصول ہوئی ہے ،ملزمین کی شناخت وشال کمار 22آکاش بھون اور رتیش 19 کی حیثیت سے کر لی گئی ہے گورش جو کہ ان دنوں ایک قتل کے مقدمہ میں حراست میں ہے اس نے بیجائی کے ایک سرمایہ دار کو دھمکی آمیز فون کرکے پچیس ہزار روپئے کا مطالبہ کیا اور اس سلسلہ میں اپنے ساتھیوں کو اس کے پیچھے لگا دیا انھوں نے مطلوبہ رقم کے اد انہ کرنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی ،سرمایہ دارنے اس کی رپورٹ بارکے پولس تھانہ میں کی جس کے چلتے سی سی بی انسپکٹر سنیل نائک سب انسپکٹر شیام سندر نے اپنی ٹیم کے ساتھ انھیں حراست میں لے لیا ،پولس کی مانیں تو پریتم پر پہلے ہی سے ایک کیس درج ہے ،جبکہ بقیہ دو نئے ملزمین کے طور پر ان کی شناخت ہوئی ہے ۔


پتورمیں کار کے پلٹنے سے ایک عورت ہلاک ،پانچ زخمی،زخمیوں میں تین بچے بھی شامل

پتور 18؍جولائی(فکروخبر نیوز)پتور کے قریب نیلیاڈی میںآج ایک کار کے الٹنے کی خبر موصول ہوئی ہے ،جس کے نتیجے میں ایک عورت ہلاک اور پانچ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ،میت کی شناخت بنٹوال کی ساکن ممتاز کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، بتایا جاتا ہے کہ یہ خاندان بنگلور سے واپس اپنے گاؤں لوٹ رہا تھا جب وہ نیلیاڈی پہنچے تو ڈرائیور کار پر سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور کار پلٹ گئیحادثہ میں ممتاز کے والد حسن،شوہر ظہیر اور تین بچے رضوان مناف ،عاشق احمد اور منیزہ زخمی ہو گئے ہیں ،زخمیوں کو پتور کے ایک ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا ہے۔


سولہ لاکھ کی مالیت کے نقدی اور سونا ضبط 

کنداپور 18؍جولائی (فکروخبر نیوز) سنیچر کی شام شہری پولیس افسران کی طرف سے کے ایس آر ٹی سی بس اسٹینڈ کے قریب سواریوں کی چیکنگ کے دوران سولہ لاکھ کی مالیت کے نقدی اور سونا ضبط کئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ،اس سلسلہ میں پولیسدو ملزموں کو کو گرفتار کرلیا اطلاعات کے مطابق چیکنگ کے دوران دو بائیک سوار بھاگنے کی کوشش کی تو پولس نے پیچھا کرتے ہوئے دھر دبوچا تو پتہ چلا کہ ان کا تعلق مہاراشٹرا سے ہے ،دونوں ملزمین کی شناخت دلیپ کمار اور ابھیشیک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔تحقیقات کے دوران دلیپ کی بیگ سے چھ لاکھ کی نقد رقم اور ابھیشیک کے پاس سے۶۴ سونے کے ہاربر آمد ہوئے ہیں جن کا مجموعی وزن 406.67گرام ہے جن کی مالیت تقریباً دس لاکھ ہے ،انھوں نے بتایا ہے کہ وہ میسور میں سونے کے ہارتیار کرتے تھے اور یہاں کنداپور ااور آس پاس کے شہروں میں فروخت کرتے کیاتھے ،مگران کے پاس اس وقت سونے سے متعلقہ دستاویزات موجود نہیں تھے ،سونا اور نقدی کو ضبط کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ہار وغیرہ چوری کے ہیں یا دھوکہ دہی کا معاملہ ہے یہ سب چھان بین کی جارہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا