English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : ہائی ٹیک مچھلی مارکیٹ کا سنگ بنیاد وزیر دیش پانڈے کے ہاتھوں رکھا گیا (مزید ساحلی خبریں)

share with us

کوسٹل ڈیولپمنٹ چیر مین نویدتھ الوا نے کہا کہ اب ہر جگہ ترقیاتی کام ہورہاہے۔ بھٹکل میں بھی کئی ایک کام ہوچکے ہیں اور کچھ ہونے جارہے ہیں۔ تقریباً چھ ماہ قبل جب میں نے بھٹکل کا دورہ کیا تھا تو اس وقت یہاں کے ذمہ داروں کی جانب سے اس بات پر زور دیا تھا کہ کسی طرح شہر میں نئے طرز پر بہترین سہولیات کے ساتھ عمدہ ایک مچھلی مارکیٹ کی عمارت ہونی چاہیے ۔ میں نے خود جاکر موجودہ مارکیٹ کا جائزہ لیا اور اس کی خستہ حالی دیکھ کر میں نے حکومت سے نئے مچھلی مارکیٹ کے قیام کے لیے منظور ی حاصل کی۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کے پڑوسی علاقے شرالی میں بھی ایک بہترین مارکیٹ کا افتتاح ہوچکا ہے۔ملحوظ رہے کہ اس ہائٹیک مچھلی مارکیٹ کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ اڑتیس لاکھ روپئے مختص کیے گئے ہیں اور جلد ہی اس کام کا بھی شروع ہونے کی امید ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی منکال وائیدیا ، اسپائسیس بورڈ چیرمین جناب مزمل قاضیا ، بلدیہ کی صدر منجما ، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر اوردیگر ذمہ داران موجود تھے۔ 


منگلور : شرابیوں کے پتھراؤ میں چھ سالہ لڑکی زخمی 

مشتعل لوگوں نے مجرموں کی خوب دھلائی کی 

منگلور 17؍ جولائی(فکروخبرنیوز) شرابیوں کے درمیان ہوئی ہاتھاپائی کے بعدپتھراؤ کی زد میں آکر چھ سالہ معصوم لڑکی کے زخمی ہونے کی وجہ سے مشتعل لوگوں کی جانب سے شرابیوں کی خوب دھلائی کیے جانے کی واردات تھوکوٹو میں پیش آئی ہے۔ زخمی لڑکی کی شناخت ایفا (06) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کاسرگوڈ سے منگلور کی جانب جارہے چار افراد جب تھوکوٹو میں شراب کی ایک دکان میں رک گئے۔ ان کے درمیان کسی بات کو لے کر دکان میں تنازعہ ہوا جس کے کچھ ہی دیر بعد چاروں دکان سے باہر نکلے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ کرنے لگے۔ اس دوران فاطمہ اپنے بیٹی ایفا (06) کے ہمراہ جب میڈیکل دکان جارہی تھی کہ ایک پتھر آکر ایفا کے سر پر لگا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئی۔ لڑکی کے زخمی ہونے کے بعد مقامی لوگ مشتعل ہوگئے اور ایک شرابی جس کی شناخت نواز(30) مقیم کاسرگوڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے اس کو خوب زدوکوب کیا جبکہ بقیہ تینوں آلٹو کار پر سوار ہوکر کاسرگوڈ فرار ہوگئے۔


سونے کے کنگن چوری کرنے کے الزام میں دوافراد گرفتار

کارکلا17؍جولائی (فکروخبر نیوز)بائک کے سائیڈ بکسہ میں موجود سونے کے کنگن چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کو دیہی پولیس نے گرفتارکیا ہے، گرفتار شدگان کی شناخت رابرٹ اور سدھو سپالیگا کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،دونوں ملزمین سچاری پیٹ سے تعلق رکھتے ہیں،پڈوبدری کے ساکن سیتا رام راو نے شکایت درج کی تھی کہ کسی نے اس کی بائیک سے سونے کے کنگن چرالیے ہیں جب وہ۱۳ جولائی کے دن منعقدہ سچاری پیٹ میں گھر کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوا تھا،کارکلادیہی پولیس اسٹیشن میں ۱۵ جولائی کو شکایت درج کی گئی تھی ،ایس آئی رفیق کی رہنمائی میں اے ایس ائی شینا کی قیادت والی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرنے میں اہم رول اداکیا۔


۳۲ سالہ بس ڈرائیور کی سڑک حادثہ میں موت 

کارکلا 17؍جولائی (فکرو خبر ) کیارتڈکا کے قریب ایک سڑک حادثہ میں ایک ۳۲ سالہ شخص کی موت واقع ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے ،میت کی شناخت تھوتاتڈی کے رہنے والے لکشمن کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ لکشمن اپنی بیوی کے گھر جا رہا تھا ششلا روڈ کے قریب موڑ سائیکل پر سے کنٹرول کھو بیٹھنے کی وجہ سے سڑک پر گر پڑا ،اور زخموں کی تاب نہ لا کر جائے حادثہ پر ہی اس کی موت واوقع ہوگئی دھر م شالہ پولس تھانہ میں کیس درج کر لیاگیا ہے 


دو کاروں کے درمیان ہوئے تصادم میں بی بی ایم پی کارپوریٹر سمیت تین افراد ہلاک 

منڈیا 17؍ جولائی (فکروخبرنیوز) دو کاروں کے درمیان ہوئے تصادم میں بی بی ایم پی کارپوریٹر سمیت تین افراد کے ہلاک ہونے کی واردات سری رنگا پٹن کے قریب بنگلور میسور اہم شاہراہ پرآج پیش آئی ہے۔مہلوک افرادکی شناخت بی بی ایم پی کارپوریٹر مہیش بابو (40) بالاجی (38) اور موا شیریف (45) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مہیش اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نیمی شمبلا نامی مندر کے درشن کے بعد منگلور لوٹ رہے تھے کہ سری رنگا پٹن کے قریب مخالف سمت سے آرہی ایک تیز رفتار کار ان کے کارسے ٹکراگئی جس کی وجہ سے کار پر سوار تینوں افراد ہلاک ہوئے جبکہ کچھ لوگ زخمی ہوگئے جن کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ مقامی لوگوں کی جانب سے انہیں میسور کے نجی اسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا