English   /   Kannada   /   Nawayathi

اُردو اسکول ینگ اسٹار کمیٹی کے زیرِ اہتمام سلائی تربیتی مرکز کا افتتاح

share with us

پھر محسوس کیا کہ جو طالبات ہائی اسکول تک پڑھتی ہیں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم آگے نہیں بڑھاتے اور قصبے میں ان کے لئے کوئی تربیت گاہ بھی نہیں ہے تو اسی غرض سے اُردو اسکول ینگ اسٹار کمیٹی کے فعال نوجوانوں نے یہاں اُرد و اسکول میں اعزازی اور افتتاحی نشست کا انعقاد کیا ۔ اور کئی سارے مہمانوں کو دعوت دے کراُ ن طالبات کے لئے سلائی تربیتی مرکز کا افتتاح کیا تاکہ طالبات یہاں سلائی کڑھائی سیکھ کر اپنے لئے کچھ راہیں ہموار کرسکیں، اس افتتاحی نشست میں نما کرناٹا رکشنا ویدکے ضلع صدراُدئے شوانائیک وکیل ،تعلقہ تعلیمی ا فسر جناب بی ایس بھٹ، ہوناور روٹری کلب کے صدر ستیا جوگل، سیف اسٹار گروپ کے چیرمین جی جی شنکر،ا آر این ایس کے وائس پرنسپال ماری سوامی وغیرہ نے شرکت کرتے ہوئے اپنے بیانات میں ینگ اسٹار کمیٹی کی خدمات کواور ان کے جذبات کو سراہا اور گاؤں والوں کی فکرکرنے پر ان کو مبارکبادی پیش کی۔ اس موقع پر شہر کی اہم شخصیات میں سے جفری داؤد، ارشاد آباکار، باوافقی شیخ احمد مختصر، خدیجہ حسین مختصر، شکور احمد کٹے منے، حسن ملاپور، حنیف وزیر ، عابدین کٹے منے ،غوث محی الدین وغیرہ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر چنانی رام چندراہیگڑے، یکشہ گانا ثقافت کے اہم رکن، ہوناور کے سینئر صحافی جی وی بھٹ، سماجی کارکن خدیجہ حسین مختصر ،کمیٹی کے نائب صدر محمد حسین باوافقی مختصر کی شال پوشی کرتے ہوئے ان کی سماجی خدمات کے پیشِ نظر اعزاز سے نوازاگیا۔ کمیٹی کے صدر نصرا للہ سدی محمدا ہیرنگڈی جو اس کمیٹی کے کرتا دھرتا ہے اور اس وقت نظامت کے فرائض انجام دے رہے تھے انہوں نے اُن تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جن لوگوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور گاؤں کے نوجوانوں کو ایک ہوکر گاؤں کی ترقی میں حصہ لینے کی دعوت دی ، ینگ اسٹار کمیٹی کے چیرمین جعفر حسین مختصر جو کویت میں برسرِ روزگار ہیں اور سلائی تربیتی مرکزکے علاوہ دیگر کئی اسکول کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بھرپور تعاون دیا ان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے بنا اس کا انعقاد بہت مشکل تھا انہوں نے ہی نوجوانوں کو اکھٹا کرکے گاؤں کی فکرکرنے کی تلقین کی اور اپنی جانب سے بھی مالی امداد فراہم کیا تو دوسروں کو بھی حصہ لینے کی دعوت دی۔ ملحوظ رہے کہ نصرا للہ سدی محمدا ہیرنگڈی جن کی کدو کاوشوں سے اس گاؤں میں فلاح وبہبودکے کام آگے بڑھ رہے ہیں اور ہوناور تعلقہ میں اپنی سماجی خدمات کے لئے مشہور ہیں وہ اپنے ساتھی محمد حسین باوافقی مختصر کے ساتھ مل کر گاؤں کی فلاح کے لئے بھرپور محنت کررہے ہیں اور اگلی ان کی کوششیں گاؤں ایک اسپتال کی تعمیر اور ڈاکٹروں کی فراہمی ہے ۔ جو اس گاؤں کے لئے سخت ضرور ت ہے اور ہنگامی حالات میں اس گاؤں والوں کے لئے ڈاکٹرس دریافت نہیں ہوتے اور ندی پار کرکے ہی علاج و معالجہ کے لئے جانا پڑتاہے ، ملحوظ رہے کہ ینگ اسٹار کے جملہ نناوے ممبرس ہیں اس میں بارہ ممبر وں کی انتظامیہ ہے ، اس کمیٹی کے کرتا دھرتا چیرمین جناب جعفر حسین مختصر اور صدر نصراللہ سدی محمدا ہیرنگڈی ہیں جو نوجوانوں کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ 


زونل لیو ل کبڈی ٹورنامنٹ میں انجمن ڈگری کالج کی جیت 

اُلگا/بھٹکل 25جنوری (فکروخبرنیوز ) کاروار ضلع کے اُلگا ضلع میں زونل لیو ل کبڈی ٹورنامنٹ میں انجمن ڈگری کالج کی ٹیم نے جیت درج کی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ مہاستھی ڈگری کالج میں منعقد کیا گیا تھا، اس میں جملہ آٹھ ٹیموں نے شرکت کی تھی ، فائنل میں انجمن ڈگری کالج نے ایس ڈی ایم کالج ہوناور کو شکست دی تھی ۔ صفوان کو بیسٹ آل راؤنڈر کا لقب ملا تو ایس ڈی ایک کے گنیش کو بیسٹ رائڈر کا انعام۔ ادارہ فکروخبر انجمن ٹیم کی خدمت میں مبارکبادی پیش کرتا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا