English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : حنیف آباد کراس پر کچرہ کے ڈھیرکی صفائی کے بعد نوجوانوں نے جاری کیا انتباہ!؟

share with us
bhatkal, bhatkal safayi, haneefa abad, haneef welfare, dr.haneef,

بھٹکل28؍اپریل2024(فکروخبرنیوز) یہاں کے ہیبلے پنچایت حدود میں واقع حنیف آباد کراس میں جمع کچروں کے ڈھیر سے عوام کئی مہینوں سے پریشان تھے۔ اس سے قبل کئی مرتبہ یہاں کے نوجوانوں نے اس کی صفائی کا بیڑہ اٹھایا لیکن کسی نہ کسی طرح دوبارہ یہاں کچرہ جمع ہوجاتا تھا۔ 
نیشنل ہائے وے سے حنیف آباد کراس کے لیے مڑتے ہوئے کوڑا کرکٹ کے اس ڈھیر پر نظر پڑتی تھی اور بغیر ناک دبائے یہاں سے گذرنا مشکل تھا۔ 
یہاں کے نوجوانوں کی داد دینی چاہیے کہ بار بار کچرہ پھینکنے کے باوجود اپنی ذمہ داری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اپنے علاقہ کی صفائی کا خاص رکھتے ہیں ۔اس مرتبہ بھی نوجوانوں نے خود آگے بڑھ کر یہاں کی صفائی کا بیڑہ اٹھایا۔ 
مقامی لوگوں سے گفتگو کرنے پر معلوم ہوا کہ حنیف آباد علاقہ میں ہیبلے پنچایت کی طرف سے سواری کا نظم ہے اور یہاں کے لوگ سرِ عام کچرہ نہیں پھینکتے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ دوسرے علاقوں اور محلوں کے لوگ وہ کچرہ جسے آسانی کے ساتھ ٹھکانے نہیں لگایا جاسکتا، حنیف آباد کراس پر پھینک کر چلے جاتے ہیں اورخود کے غیر ذمہ دار ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔ 
کچرہ صفائی کے بعد یہاں کے نوجوانوں نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کچرہ پھینکنے والوں کے خلاف سخت اخلاقی کارروائی کا انتباہ جاری کیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرہ سے نگرانی کرکے ایسے غیر ذمہ دار افراد کا چہرہ بے نقاب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سلسلہ میں یہاں کے نوجوانوں کا پلیٹ فارم حنیف ویلفیر ایسوسی ایشن کی طرف سے سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی بھی طرح کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا