English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلورو میں ریکارڈ توڑ گرمی ، عام دنوں کے مقابلہ میں تین ڈگری سیلسیس کا اضافہ

share with us

بنگلورو28؍اپریل 2024: اس سال سے سرد علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ بنگلورو میں آج اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

سی پی پاٹل، ڈائریکٹر میٹرولوجیکل سنٹر، انڈین میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی)، بنگلورو نے کہا کہ 27 اپریل کو بنگلورو سٹی 37.4 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو کہ عام  دنوں کے مقابلہ زیادہ درجہ حرارت سے تقریباً 3.3 ڈگری سیلسیس زائد ہے۔

کرناٹک میں سب سے زیادہ گرمی کلبرگی میں ریکارڈ کی جارہی ہے جہاں آج اتوار کو 40.5 ڈگری سیلسیس درج کیا جو عام دنوں کے مقابلہ میں کم بتائی جارہی ہے ۔آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق ایک دن پہلے یہ 42.4 ڈگری سیلسیس تھی۔

بنگلورو 30 اپریل کو خشک رہے گا، ممکنہ طور پر 39 ڈگری سیلسیس کو چھوئے گا، آئی ایم ڈی نے بیدر، کالبرگی، یادگیر، وجئے پورہ، چکمگلورو، کوڈاگو، میسور، بیلگاوی، باگل کوٹ اور رائچور کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا