English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل :اراضی تنازعہ یا حالات کو مکدر کرنے کی کوشش؟

share with us

واردات کے بعد شہر بھر میں جہاں پولس انتظامیہ متحرک ہوگئی اور حفاظتی انتظامات سخت ہونے لگے وہیں ڈاگ اسکواڈ کی تفصیلات کی وجہ سے مندر کے قریب موجود ایک گھر پرہی شک کی سوئی اٹک گئی ۔ فکروخبر کے مطابق کتوں نے سونگتے ہوئے مندر کے قریب واقع ایک گھر میں گھس گئے اور وہاں کے بیڈروم میں جاکر رک گئے ، جب کہ اس گھر میں مقیم میاں بیوی نے پوری طرح انکار کردیا اور کہا کہ رات ٹی وی دیکھنے کے بعدوہ سوگئے، کہیں نہیں گئے، جب کہ اطلاعات یہ بھی ہے کہ مندر کے لئے جانے کا راستہ اسی گھر والوں کی ملکیت میں آتا ہے اور عوام اصرار کررہے تھے کہ وہ راستہ کے لئے جگہ چھوڑ دیں مگر یہ لوگ جگہ چھوڑنے پر راضی نہیں تھے، اب اسی دھرم سے تعلق رکھنے والے کیا زمین بچانے کے لئے اس قسم کی واردات انجام دی ؟، اس طرح کے سوالات اُٹھ رہے ہیں جس کے جوابات ڈھونڈناپولس کی ذمہ داری ہے ۔واردات کے بعد فکروخبر نے پولس سے تفصیلات چاہی تو پولس نے چھان بین کرنے اور میاں بیوی کو حراست میں لینے کی بات کہی مگر شناخت ظاہر نہیں کیاالبتہ دو دن میں تفصیلات سامنے آنے کی بات کہی ہے، جب کہ آج صبح میاں بیو ی سے تحقیقات کرنے کے بعد ان کو رہا کردئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا