English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اسلامیات کے امتحانات: ایک لاکھ سے زائد طلباء کی شرکت

share with us

اس میں امسال جنوب میں انڈومان نکوبار سے مشرق میں منی پور اور آسام کے درمیان واقع مختلف صوبوں کے طلباء نے بڑی دلچسپی سے حصہ لیا،گذشتہ سالوں سے اب تک ان امتحانات میں حصہ لینے والے جملہ طلباء کی تعداد تقریباً سات لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ،2015ء ؁ کے امتحانات میں ایک لاکھ تین سو پچاس طلباء شریک تھے ،امسال محض اللہ کے فضل سے اس میں تقریباً دس ہزار طلباء کا اضافہ ہوا ہے ، یہ سلسلہ مقامی طور پر2001ء ؁ میں شروع ہواتھا،اس میں پہلے سال صرف350طلباء شریک تھے ، ان امتحانات میں شریک ہر چالیس طلباء کے گروپ میں اول ،دوم اور سوم آنے والوں کو گولڈوسلورمیڈل اور سرٹیفکٹ سے نوازا جاتاہے اور ملکی سطح پر سب سے اول نمبر آنے والے طالب علم کو 8/ گرام سونے کی گنی کی شکل میں سب سے بڑا انعام منیری ایوارڈ دیاجاتاہے ، 2008ء ؁ میں ملکی سطح پر اسلامیات کے ان امتحانات میں شریک ۲۲/ ہزار طلباء میں کالج کی ایک غیر مسلم طالبہ نے(100%) سوفیصد نمبرات کے ساتھ اس اول انعام کو حاصل کیاتھا،بقول اکیڈمی کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا الیاس صاحب ندوی بھٹکلی ’’ ان امتحانات میں شریک ہونے والے طلباء کی تعداد میں یہ حیرت انگیز اضافہ محض اللہ تعالی کے فضل وکرم اور قرآنی تعلیمات میں فطری کشش اور مسلم والدین کی شریعت اسلامیہ سے دلچسپی ودینی حمیت کا نتیجہ ہے‘‘ یادرہے کہ اسلامیات کے ان امتحانات کے لیے اکیڈمی کی طرف سے باضابطہ اسلامیات کے نام سےL.K.Gسے دسویں تک کے طلباء کے لیے بارہ کتابیں مرتب کی گئی ہیں جس کا تقریباً دنیا کی آٹھ زبانوں میں ترجمہ ہواہے اور یہ کتابیں ملک کے دوہزار سے زائد اسکولوں ومکاتب کے علاوہ بیرون ہند سے بھی طبع ہوکر کئی ممالک کے مسلم اسکولوں میں داخل نصاب ہیں اور وہاں کی بھی علاقائی زبانوں میں اس کے تراجم منظر عام پر آئے ہیں، اسلامیات کی ان کتابوں میں بیک وقت دس مضامین قرآن وحدیث،فقہ وسیرت،عقائد ،اسلامی تاریخ اور اخلاقیات ودعاؤں کا اس طرح احاطہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی اسکول میں روزانہ کے بجائے ہفتہ میں صرف تین دن بھی دینی تعلیم کے لیے مختص کئے جائیں تو آٹھ نو ماہ میں یہ نصاب مکمل ہوسکتاہے ، اسی طرح شبینہ وصباحی مکاتب میں بھی ان کتابوں کو 5/6سال میں مکمل پڑھایا جاسکتاہے ،اسکولوں کے علاوہ ملک کے سینکڑوں شبینہ وصباحی مکاتب میں بھی اسلامیات کی یہ کتابیں پڑھائی جاتی ہیں اور اس کے طلباء بھی ملکی سطح کے ان امتحانات میں شریک ہوکر میڈل اور انعامات کے حقدار بنتے ہیں۔
مسلم طلباء کے علاوہ معلمین ومعلمات کی دینی بنیادوں پر ذہن سازی کے لیے بھی اکیڈمی کے زیر اہتمام ڈپلومہ ان اسلامک اسٹڈیز کا تین سالہ کورس شروع کیا گیا ہے جس میں بھی الحمدللہ ملک بھر سے بڑی تعداد میں اساتذہ حصہ لے رہے ہیں ،ملک اور عالم اسلام کے ناگفتہ بہ اخلاق سوز ماحول کے پس منظر میں ضرورت اس بات کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسلم اسکولوں اور شبینہ وصباحی مکاتب میں اسلامیات کی ان کتابوں کوجو انگریزی ،اردووہندی کے علاوہ اکثر صوبائی زبانوں میں بھی دستیاب ہیں داخل نصاب کیاجائے تاکہ نئی مسلم نسل کے ایمان واسلام پر زندہ رہنے کا اطمینان حاصل ہو۔
رپورٹ: محمد افضل ندوی سکریٹری شعبہ اسلامیات
مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کرناٹک

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا