English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور : دو سالہ بچی کنویں گرکر ہلاک (مزید ساحلی خبریں )

share with us


منگلور :سرکل انسپکٹر پرمود کمارکا چامراج نگر کو تبادلہ

منگلور 24جنوری (فکروخبرنیوز ) منگلور کے سرکل انسپکٹر پرمود کمار کو چام راج نگر کے ڈی سی آر بی (ڈسٹرکٹ کرائم ریکارڈس بیورو ) کی حیثیت سے تبادلہ کردئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔بتایاجارہاہے کہ اُلائی بیٹو میں پیش آئے ایک فرقہ وارانہ فسادات میں یہ تنازعے میں گھر گئے تھے۔ اے ڈی جی پی پروین سود کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں پرمود کمار سمیت دیگر تین پولس انسپکٹرس کے تبادلے کردئے جانے کی خبر ہے۔ 



لاپتہ عور ت کی لاش برآمد : قتل کے شبہ میں ایک گرفتار

موڈبدری 24جنوری (فکروخبرنیوز ) ایک 46سالہ عورت جو اسی مہینے کی 14تاریخ سے لاپتہ تھی، مشتبہ حالت میں اس کی لاش دریافت ہوئی ہے ، اطلاع کے مطابق عورت کی شناخت ریوتی مقیم نددودی ،موڈبدری ہے ، اس کی لاش یہاں کے شنتل پڈوو نامی جنگل میں دریافت ہوئی ہے، قتل کا شبہ کرنے والی پولس نے فوری تحقیق کرنے کے بعداس کے پڑوسی شیکھر شیٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ریوتی کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کے بھائی موڈبدری پولس تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، بتایاجارہاہے کہ کاروبار اور بینک میں سونے کو رکھ کر ہوئے تنازعے میں شیکھر نے اس کا قتل کردیا تھا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا