English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک کے مختلف مقامات پر پولس اور این آئی اے کے چھاپے

share with us

اطلاع کے مطابق کل پولس نے ریاست کے تیرہ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا اور یہ سب حالیہ بنگلور میں گرفتار انظر قاسمی کی نشاندہی کئے جانے پر گرفتاریاں ہوئی ہیں، ایسی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولس اور این آئی اے کا دعویٰ ہے کہ وہ جنود الخلیفۂ ہند نامی نئی تنظیم کا پردہ فاش کرتے ہوئے یہ گرفتاریاں کی ہیں، جس کے اراکین اُترپردیش، مہاراشٹرا، حیدرآبا د، کرناٹکا میں موجود تھے، ممبئی سے مشتاق، کو گرفتار کیا گیا اور بتایاجارہاہے کہ یہ نئی تنظیم کا امیر تھا، گرفتار نوجوانوں پر یہ الزامات بھی لگائے گئے ہیں کہ وہ مختلف اہم مقامات اور غیر ملکیوں کو بالخصوص حملہ کرکے نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ منگلور سے گرفتار شدہ نوجوان نجم الہدیٰ پر داعش کے ساتھ رابطے ہونے کے الزامات لگائے گئے ہیں، اور یہ داعش کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے نوجوانوں کو ورغلا رہا تھا اس طرح کے بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں، اسے ممبئی لے جایا گیا ہے ، جب کہ منگلور کی پولس اس گرفتاری کے سلسلہ میں کسی بھی طرح کی تفصیلات فراہم کرنے سے پوری طرح انکار کیا ہے، پولس نے نجم الہدیٰ کی گرفتاری کی بڑی کامیابی بتاتے ہوئے کہا کہ بنگلور سے جکسندرا نامی علاقے سے دو ،اور ٹمکور کے پی ایچ کالونی سے ایک تاجر کو گرفتار کیا گیا ہے ۔داعش کے نام پر ریاست میں ہورہی گرفتاریوں کو لے کر اقلیتوں میں خو ف و ہراس پایا جارہاہے اور تشویش کا اظہار کیا جارہاہے ۔ جبکہ نجم الہدیٰ کے والدین نے اس کو بے قصور بتاتے ہوئے پورے الزامات کو جھٹلا دیا ہے، اور اس کو پولس کی سوچی سمجھی سازش بتارہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا