English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں کاروار ضلع کا دوروزہ تبلیغی اجتماع رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر

share with us

مولانا موصوف نے اس موقع پر اپنے بیان کے محور کو تبلیغ دین بناتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کی انسانیت حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہے، ہم پر ایک دوسرے کا حق ہے ،غمخواری سیکھنی ہوگی، مسلمان کو مسلمان بننا پڑے گا، دنیا میں کوئی بھی دشمن نہیں ہے ، یہ دنیا کو بتانا ہوگا تب جاکر حقیقی معنوں میں یہ بات سمجھ میں آئے گی کہ ہم اس دنیا میں زندگی کو سنوارنے کے لئے آئے ہیں نہ کہ گذارنے کے لئے، مولانا موصوف نے اس موقع پر کئی واقعات ، احادیث اور قرآنی آیتوں کے حوالے سے اُن قوموں کا تذکرہ کیا جو دین کی محنت کرنے کی وجہ سے ایمان لائے اور جب ایمان کی دعوت نہیں ہوئی اس پر محنت نہیں ہوئی تو کیسے وہ شرکیہ اعمال میں مبتلا ہوگئے ، غرو ر وتکبر کی وجہ سے وہ دین و اسلام اور انبیاء کو چیلنج کرنے لگے تواللہ کے عذابات اُن پر نازل ہوئے، اسی طرح مولانا نے عورتوں کو بھی مخاطب ہوکر اولاد کی صحیح تربیت پر زور دیا، مجمع کو مخاطب ہوکر نماز میں روحانیت اور اخلاص پیدا کرنے کی تلقین کی، جھوٹ سے پرہیز اور ہر ایک سے محبت کرتے ہوئے غمخواری کی دعوت دی۔ پڑوسی کا خیال رکھنے اور ایک دوسرے کے درد کو سمجھنے کی نصیحت کی ، مولانا موصوف نے اپنے دو گھنٹے کے مسلسل خطاب میں دعوت و تبلیغ سے جڑے رہنے اور اس میں وقت لگانے کی نصیحت کی،ملحوظ رہے کہ بھٹکل میں گذشتہ دو روز سے جاری یہ ضلع تبلیغی اجتماع مولانا موصوف کے ہی رقت آمیز دعا سے اپنے اختتام کو پہنچا ، جب کہ ضلع کے مختلف حلقوں کے احباب نے مختلف ذمہداریاں اپنے ذمہ لی تھی ، اندازاً ضلع بھر سے پندرہ ہزار ساتھیوں نے اس اجتماع میں شرکت کرتے ہوئے دعامیں ساتھ رہے۔ اور کئی جماعتیں بھی اس اجتماع سے نکلی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا