English   /   Kannada   /   Nawayathi

اُردو اسکول ینگ اسٹار کمیٹی ،ہیرنگڈی کی جانب سے ۲۳ جنوری عام اجلاس(مزید ساحلی خبریں)

share with us

اس سے پہلے یہ کمیٹی یہاں کے اُردو اسکول کی خستہ حالی اور اس کے رنگ و روغن کو کئی سال سے پھیکا پڑتے دیکھ اسکول کے رنگ و روغن کا کام کو مکمل کیا تھا اور پھر اسکول میں طلباء کی تعداد کو بڑھانے اور اس کی تعلیم کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے اساتذہ کی بھی تقرری کی ، حکومت سے بات چیت کے بعد ایک مہمان ٹیچر کا انتظام ہوا تووہیں ینگ اسٹار کے ممبران نے اپنی کوشش سے ایک اور ٹیچر کواپنے خرچ و اخراجات پر مقرر کیا ہے ، ینگ اسٹار کمیٹی اب ان کوششوں میں ہے کہ سرکاری اُردو اسکول کو ہر طرح سے سہولیات فراہم کراکر اُردو زبان کو زندہ رکھنے کی کوشش کی جائے اور ہمارے اُردو اسکول جو طلباء نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالی وزبوں حالی کا شکار ہیں اُن میں روح پھونکی جائے، ابھی کچھ دن قبل بننے والی یہ کمیٹی پوری طرح محنت کررہی ہے اور قوم کے وہ افراد جو بیرون ملک میں ہیں بالخصوص جناب جعفرحسین مختصر کی مدد سے اب 23جنوری بروز اتوار کو ایک اجلاس منعقد کرکے مہمانوں کے ہاتھوں ٹیلرنگ تربیتی مرکز کا افتتاح ہوگا اس کے بعد کمپیوٹر اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، جناب نصراللہ سدی محمد ہیرانگڈی نے اس موقع پر ہیرنگنڈی اور اطراف و اکناف علاقے کے عوام سے ینگ اسٹار کمیٹی اُردو اسکول کی جانب سے اپیل کی ہے کہ اس جلسہ میں شریک ہوکر جلسہ کو کامیاب بنائیں ،۔ 


بے قابو اومنی عارضی لوہے کی دیوار سے ٹکراگئی :ڈرائیور محمد سخت زخمی 

منگلور18جنوری (فکروخبرنیوز )ایک بے قابو اومنی کار کمپاؤنڈ سے ٹکراجانے کے نتیجے میں ڈرائیور کے سخت زخمی ہونے کی واردات پیش آئی ہے ، اطلاع کے مطابق یہ واردات پاڈل نامی علاقے میں کل رات پیش آئی، اورزخمی ڈرائیور کی شناخت محمد (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، یہ ماریپلا کا مقیم ہے، یہ منگلور سے ماریپلا آرہاتھا کہ اس بیچ یہ حادثہ پیش آیا ہے، حادثہ کی شدت کی وجہ سے اومنی پوری طرح دب گئی تھی جس کی وجہ سے ڈرائیور سیٹ کے اندر پھنس کر رہ گیا، مقامی لوگوں نے کئی منٹوں کی کی محنت کے بعد اس کو نکالنے میں کامیاب ہوئے اور طبی امدا د کے لئے روانہ کردیا گیا۔ 


لڑکی سے بدتمیزی اور فرائض میں کوتاہی : پولس افسر معطل 

منگلور 18جنوری (فکروخبرنیوز ) یک پولس افسر کی جانب سے لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور دوسرا پولس افسر ڈیوٹی میں کاہلی برتنے کی وجہ سے معطل کئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ،ا طلاع کے مطابق ڈاکٹر شنپا ایس ڈی، ضلع سپرنڈنٹ آف پولس نے یہ حکم نامہ جاری کیاہے کہ پتور پولس تھانے کے اے ایس آئی رکمیا کلال کو فرائض میں کوتاہی برتنے پر ڈیوٹی سے معطل رہیں جب کہ سداشیوا نامی پولس کانسٹیبل کو ڈیوٹی سے ہی معطل کردیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک شاپنگ مال میں ایک لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی تھی ، پولس انتظامیہ نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جب کہ پولس ضلع انتظامیہ سے سخت وارننگ دی گئی ہے کہ عام عوام سے پولس اپنا رویہ درست اور نرم رکھے بصورتِ دیگر معطلی کا شکارہونا پڑے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا