English   /   Kannada   /   Nawayathi

خدمتِ خلق سے اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے : مولانا خواجہ معین الدین اکرمی (مزید ساحلی خبریں )

share with us

مولانا نے اپنے خطاب میں اسلاف کے ورثہ کی حفاظت کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اسلاف کے ہمارے اداروں کے لیے مخلص بن کر دی جانے والی قربانیوں کے بعد یہ کام ہم تک پہنچا ہے۔ لہذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اخلاص کے ساتھ اس کو آگے بڑھائیں ۔ مولانا نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی اہمیت سب سے زیادہ مسلمانوں کو سمجھائی گئی ہے لیکن مسلمان سب سے زیادہ وقت کی اہمیت کو نہیں سمجھ رہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ اللہ نے نماز کے لیے ایک وقت متعین کیا ہے جس میں ہی نماز ادا کی جاسکتی ہے۔ وقت گذرنے کے بعد یا وقت سے پہلے اگر کوئی نماز ادا کرے اس کی نماز ہی نہیں ہوتی ۔ لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس کو کار آمد بنانے کی کوشش کریں۔ مولانا کے خطاب سے قبل مولانا محمد ایمن ندوی اور مولانا محمد یاسین ندوی نے بھی کئی باتوں کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی اور اسلام پر عمل پیر ا ہونے کی نصیحت کی۔ ملحوظ رہے کہ اس جلسہ میں جماعت کی سالانہ کارکردگی کو پیش کی گئی اور عوام کو سوالات کا بھی موقع دیا گیا اور سال بھر ہونے والے کاموں کی تفیصلات عوام کے سامنے لائی گئی۔ دعائیہ کلمات پر اس اجلاس اختتام ہوا۔ 


بیلتنگڈی : دوہرے قتل واردات کا معمہ حل 

پولیس نے گدگ سے ملزم کو کیا گرفتار 

منگلور 16؍ جنوری (فکروخبرنیوز) کاکنجے نامی علاقے میں ایک عمر رسیدہ جوڑے کا قتل کرنے کے بعد ان کے گھر میں موجود سونا اور قیمتی اشیاء لے کر فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گدگ سے گرفتار کرلیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سپرنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر ایس شرنپا نے کہا کہ ملزم راجو عرف روی (26) کو گد گ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ مذکورہ واردات لوٹ مار انجام دینے کے لیے انجام دی گئی تھی ۔ لوٹی گئی اشیاء برآمد کیے جانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ گدگ اور ہبلی پولیس تھانوں میں دس معاملات درج ہیں جبکہ دیگر آٹھ معاملات میں ملزم کے خلاف وارنٹ بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم چودہ سال کی عمر سے جرائم انجام دے رہا ہے اور اب اس کی پہچان بدنام مجرم کی حیثیت سے ہورہی ہے۔ ایس پی نے مزید کہا کہ کاکنجے علاقے میں مذکورہ شخص تعمیراتی کام میں مزدوری کیا کرتا تھا۔ 10؍ جنوری کی رات دس اور گیارہ بجے ملزم عمر رسیدہ جوڑے کے گھر پہنچا اور بہانے پانی طلب کیا ۔ جب کے وی کرکی (94) پانی لے کر باہر آیا تو اس نے اس کا قتل کردیا اور گھر کے اندر جاکر اس کی بیوی ایلی امّا عرف ایلی کٹی (85) کو قتل کرنے کے بعد گھر میں موجود سونا اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوگیا۔ واردات کی خبر ملتے ہی پولیس نے تحقیقات شروع کردی جس کی ذمہ داری راہل کمار کو دی گئی جس نے تحقیقاتی کمیٹی کی قیادت کرتے ہوئے ملزم کو گدگ سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔


منگلور : سنگین سڑک حادثہ میں نوجوان معجزاتی طور پر بچ گئے

منگلور 16؍ جنوری(فکروخبرنیوز) یہاں پیش آئے ایک سنگین سڑک حادثہ میں کار پر سوار افراد میں سے ایک شخص کے شدید زخمی اور دیگر کے معمولی زخمی ہونے کی واردات آج صبح منظر عام پرآئی ہے۔ شدید زخمی شخص کی شناخت ہیلپن (34) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ دیگر مسافروں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لال بیل نامی علاقے کے قریب راستہ کا تعمیراتی کام جاری رہنے کی وجہ سے دوسرے راستہ سواریوں کے لیے کھولا گیا تھا اور اس کے پاس ایک وارننگ بورڈ بھی لگایا گیا ہے۔ مذکورہ تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے بورڈ دیکھے بغیر اپنی کار آگے بڑھائی جس کے نتیجہ میں راستہ میں تعمیراتی کام کے قریب جاکر کار ایک کھائی میں گرگئی اور حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ مذکورہ سڑک حادثہ میں کار کو شدید نقصان پہنچاہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا