English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن ا سلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول اور انجمن بوائز ہائی اسکول کا خوبصورت سالانہ اجلاس

share with us

دوسری بات طلباء کے لیے ضروری ہے کہ جو بننے کے لیے اس کا ارادہ کیا ہے اس کو حصول کے لیے تگ و دو ار جدوجہد کرے۔ اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ ہمارے طلباء دو دن محنت کرتے ہیں اور تیسرے دن بھول جاتے ہیں یا سستی و کاہلی اپناتے ہیں اور اس کے لیے نئے نئے طریقے نہیں اپناتے ۔ انہو ں نے کہا کہ تعلیم کے لیے جو بھی طریقہ مفید ثابت ہوسکتا ہے اس کو اپنایا جائے ۔ ہمارے پاس اسمارٹ فونز ہیں لیکن ہم اس کا استعمال کسی اور چیز کے لیے کرتے ہیں ، پڑھائی کے لیے نہیں کرتے۔ مہمانِ خصوصی ممبر کرناٹک اردو اکیڈمی بنگلور مولانا محمد اشفاق صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی تربیت اسلامی طرز پر ہو تو تعلیم کی بنیاد بڑی اچھی ہوتی ہے۔ مولانا نے کہاکہ طلباء کی ترقی صرف انگریزی زبان ہی سے ممکن نہیں بلکہ اردو زبان میں تعلیم حاصل کرکے اپنا مستقبل تابناک بنایا جاسکتا ہے۔ طلباء کاایک خاص ذہن بناہوا ہے کہ انگریزی سیکھنے کے بعد ہی انسان ترقی کر تا ہے مگریہ سوچ سراسر غلط ہے بلکہ اس طرح کی کئی ایک مثالیں موجو دہیں جو اردو زبان میں تعلیم حاصل کرکے آگے بڑھے اور آئی اے ایس اور آئی پی ایس جیسے عہدوں کے لیے منتخب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں مسلمانوں کی زبان عربی ہے لیکن لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اردو زبان مسلمان کی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اردو زبان مسلمانوں کی نہیں بلکہ رابطے کی زبان ہے ۔ ان سب حقائق کے باوجود اردو زبان زندہ تھی ، زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان میں جو چاشنی ااور مٹھاس ہے وہ کسی زبان میں نہیں ہے۔ انہوں نے تعلیم سے زیادہ تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہترین تربیت کے لئے تعلیم ریڈھ کی ہڈی ہے۔ اورتربیت کے بغیر تعلیم ، تعلیم نہیں رہتی ۔طلباء کو والدین اور بزرگوں کی خدمت پر ابھارتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ خدمت سے انسان وہ مربتہ حاصل کرتا جو کسی سے نہیں کرسکتا۔ بزرگوں کی خدمت ایک عبادت ہے اور عبادت سے خدا ملتا ہے۔ جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم میں پختگی کے ساتھ ہمیں مزید محنت کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔اس کے علاوہ انجمن کے جنرل سکریٹری جناب محمد انصار قاسمجی نے طلباء کے سامنے مفید باتیں پیش کیں۔ ملحوظ رہے کہ امسال بہترین طالب علم کے طور پروقار اسلامیہ ایوارڈ سید عبداللہ ابن سید محمد مالکی اور وقار انجمن محمد ابن محمد ثاقب آرمار سے نوازاگیا اور دیگر اسپورٹس ، تعلیمی میدان میں ، گذشتہ سال ایس ایس ایل سی میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات و اعزازات سے نوازا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا