English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکیزہ دل مسجد کی روحانیت کومحسوس کرتے ہیں : مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی

share with us

پاکیزہ دل اس کو محسوس کرتا ہے لیکن جس کے دل میں گناہوں کا اثر ہوتا ہے وہ اس روحانیت اور نورانیت دونوں کو محسوس نہیں کرپاتا ۔مولانا نے کہا کہ مسجدیں ایسی جگہیں ہیں جہاں پر ہر وقت فرشتے موجود رہتے ہیں لیکن شیاطین گندی جگہوں پر رہ کر اس طرح خوش رہتے ہیں جس طرح کوئی لذیذ کھانا کھاکر خوش ہوتا ہے۔ حضرت والا کے خطاب سے قبل مولانا بلال عبدالحئی حسنی ندوی نے مسجدوں کی تعمیر پر ملنے والے اجر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسجدوں کی تعمیر میں کسی بھی طرح حصہ لینے پر اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر تعمیر کرتے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ مسجدوں کی تعمیر کے لیے کئی مرحلے ہوتے ہیں جس میں ایک مرحلہ بناء کا ہوتا ہے جو اب تکمیل کو پہنچ گیا ہے لیکن اب اس کو آباد کرنے کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ تو ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اس کو نمازوں ، ذکر واذکار ، قرآنی حلقوں سے آباد کرنے کی فکر کریں جو سب سے اہم کام ہے۔ ملحوظ رہے کہ اس مسجد کا افتتاح مولانا فضل الرحمن صاحب کے اذان اور مولانا محمد صادق اکرمی ندوی کی امامت سے ہوا۔ اس موقع پر مولانا مصطفی رفاعی صاحب ، مولانا خلیل الرحمن صاحب منیری اورعوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔افتتاحی نشست میں علماء کرام کے بیانات کے بعد دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ تقریب اختتام کو پہنچی ۔ مسجد کے افتتاح کے موقع پر ابناء جامعہ دبئی کی جانب سے فعال اور متحرک رکن مولانا عبد المعز منیری ندوی حفظہ اللہ کی خدمت میں دلی مبارکبادی پیش کی گئی ہے ، جن کو بڑی سعادت اور توفیق نصیب ہوئی کہ انہوں نے اپنے نانا محسنِ قوم بانی جامعہ اسلامیہ بھٹکل محی الدین منیری رحمہ اللہ کی جانب مسجد کا نام منسوب کیا۔ اس موقع پر ابناء جامعہ دبئی و بھٹکل کے تمام صدرو ارکین اور ادارہ فکروخبر کے جملہ اداراتی ذمہداران و اسٹاف کی جانب سے ان کی خدمت میں مبارکبادی پیش کی جاتی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا