English   /   Kannada   /   Nawayathi

جالی روڈ پر ناجائز قبضہ ہٹانے کے لیے پولس کی سخت کاروائی

share with us

جب وہاں موجود لوگوں نے اعتراض جتایا تو پولیس بھی بھاری تعداد میں پہنچی اور لوگوں کو حراست لیتے ہوئے قبضہ ہٹانے میں محکمۂ جنگلات کا تعاون کیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھی جائے واقعہ پر پہنچے اور حالات کا جائز ہ لیا۔ قبضہ کرنے والے عوام کا ماننا ہے کہ شہر میں گھروں کے بڑھتے کرایہ کے پیشِ نظر وہ کرایہ کے مکانات خالی کرنے پر مجبو رہیں ۔ ان کو رہنے کے لیے کوئی بندوبست نہیں ہیں جس کی وجہ سے وہ پریشا ن ہیں۔ انہوں نے اپنے دکھڑا بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نام ووٹر لسٹ میں موجود رہنے اور راشن اور آدھار وغیرہ رہنے کے باوجود وہ حکومت کی جانب سے ملنے والی اسکیموں سے محروم ہیں ۔ انتخابات کے موقع پر بڑے بڑے وعدے کیے جاتے ہیں لیکن جب پارٹی جیت جاتی ہے تو وعدوں کو پورا نہیں کیا جاتا۔ حکومت کی جانب سے ان کے بچوں کواسکولوں میں داخل کرنے پر زور دیا جاتا ہے کہ لیکن تعلیمی اخراجات وہ برداشت نہیں کرسکتے ۔ ان کے پاس رہنے کے لیے گھر موجود نہیں ہیں اور کرایہ کے مکان میں رہنے کی وہ سکت نہیں رکھتے۔ ان لوگوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شہر میں کسی بھی خالی زمین پر جب بھی جھونپڑیاں کھڑی کی جاتی ہیں وہاں محکمۂ جنگلات کے افسران اہلِ خانہ کی مجبوری دیکھنے کے بجائے پہلی فرصت میں جگہ خالی کرواتے ہیں ۔عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ان غریب عوام کے لیے گھروں کی سہولیات مہیانہ کرائے جانے کی وجہ سے وہ اس طرح کے اقدامات کرنے پر مجبو رہیں۔ اب غریب عوام جائیں کہاں ؟؟ اس کا جواب ضلع انتظامیہ کو دینا ہوگا جو ایسی حکومت کے زیرتحت ہے جو خود کو مجبور وبے کس اور غریب عوام کی حکومت مانتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا