English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ جامعہ آباد میں علیاء درجات کے طلباء کے درمیان کوئز مقابلہ

share with us

ایک طرف اپنے اپنے درجات کے نمائندوں نے بہترین جوابات دے کر اپنے درجہ کو کامیابی دلانے کے لیے بھرپور کوشش کی تو دوسری جانب حاضرین نے بھی اس کوئز مقابلہ کا لطف اٹھایا۔ پہلے مرحلہ میں کل نو ٹیموں نے اپنے درجات کی نمائندگی کی جس میں دوسرے مرحلہ کے لئے آٹھ ٹیموں کا انتخاب کیا گیا ۔ دوسرے مرحلہ سے چار ٹیمیں سیمی فائنل مقابلہ میں پہنچی۔ پہلا سیمی فائنل مقابلہ عالیہ ثالثہ (الف) اور عالیہ ثانیہ (الف) کے درمیان تھا جس میں عالیہ ثالثہ نے جیت درج کی۔ جبکہ عالیہ ثالثہ (ب) اور عالیہ اولیٰ(الف) کے مابین سیمی مقابلہ میں عالیہ ثالثہ (ب ) نے جیت حاصل کی۔ فائنل مقابلہ عالیہ ثالثہ (ب) اور عالیہ ثانیہ (الف) کے درمیان تھاجو بڑا دلچسپ رہا۔بالآخر عالیہ ثالثہ (ب) نے فائنل مقابلہ میں جیت درج کی ۔ اس طرح اس کوئز مقابلہ کا خطاب اپنے نام کیا۔ اس موقع پر مولانا خواجہ ندوی ، مولانا شعیب ندوی اور مولانا انصار ندوی کے علاوہ دیگر اساتذائے کرام بھی موجود تھے۔ مولانا رحمت اللہ ندوی کی دعائیہ کلمات پر یہ کوئز مقابلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا