English   /   Kannada   /   Nawayathi

شرپسندوں نے دن دھاڑے مسلم نوجوان کو بنایا تشدد کا نشانہ

share with us

مذکورہ شخص کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ ناصر کے ہمراہ اس کا چچازاد بھائی ملک ، اس کا دوست نثار بھی تھا لیکن شرپسندوں کی جانب سے صرف ناصر کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ناصر کے والد کے مطابق ناصر روزانہ فرنگی پیٹے سے منگلور کام پر جاتا ہے۔معمول کے مطابق آج بھی وہ کام پر ہی جارہا تھا کہ مذکورہ سانحہ سامنے آیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ شرپسندوں میں سے پانچ کی شناخت سندیش ، گوتم ، بھرت کمار ، منوج اور سنتوش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ناصر کی والد کی جانب سے کدری پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیے جانے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔ 


بے موسم کی بارش سے گھر کی چھت منہدم 

انتظامیہ کی جانب سے مدد کا کیا گیا اعلان 

منگلور 02؍ اپریل (فکروخبرنیوز) دو روز قبل ہونے والے ہونے والی بے موسم برسات کی وجہ سے مارولی علاقے میں واقع ایک گھر منہدم ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ بتایاجارہاہے کہ یہ گھر دیانگر بنجیرا (46)پیر سے معذور شخص کا ہے ۔ مذکورہ شخص کا تعلق غریب خاندان سے ہے اور پیر کی معذوری کی وجہ سے اپنی ضروریات کی تکمیل کے لیے وھیل چئیر کا استعمال کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بے موسم کی بارش کی وجہ سے مارولی علاقے میں ایک گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ گھر کو نقصان پہنچنے کی خبر پاکر علاقے کی انتظامیہ نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور جلداز جلد نقصان کی بھرپائی کی تکمیل کا وعدہ بھی کیا۔ اس موقع پر علاقے کے ایم ایل اے جے آر لوبو نے متعلقہ گھر پہنچ کر گھر والوں سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے معاشی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا