English   /   Kannada   /   Nawayathi

مردم شماری سروے کے سلسلہ میں بیداری کے لیے تنظیم میں خصوصی نشست

share with us

انہوں نے کہا کہ اس سروے میں ہم مردم شماری کی صحیح تفصیلات فراہم کرانا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ۔ اس سروے کی جانب توجہ نہ دینے سے حکومت کا کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ ہماراہی نقصان ہوگا۔ اس سروے سے مسلمانوں کو مختلف سہولیات ملنے کے امکانات ہیں جن میں تعلیمی ریزرویشن ، طبی سہولیات کے علاوہ دیگر سہولیات شامل ہیں ۔ اس میں تقریباً پچپن سوالات ہیں جن کو ہم صحیح پرکرنے کی کوشش کریں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم تفصیلات فراہم کراتے وقت جتنا درج ہے اس بارے میں ہی جانکاری دیں ۔ اپنے خیالات کے اظہار کے دوران انہوں نے اس بات پر سب سے زیادہ زور دیا کہ اس سروے کے تعلق سے مسلمان بیدار ہوں اور اس میں دلچسپی لیتے ہوئے اس میں دئیے گئے سوالات حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ حکومت مسلمانوں کی فلاح وبہبودی کے لیے کام کریں۔ اس موقع پر جناب عنایت اللہ شاہ بندری اور تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب محی الدین الطاف کھروری نے بھی اس سروے کے متعلق معلومات فراہم کی اور عوام سے درخواست کی کہ اپنے پنچایت ممبران کے تعاون سے اس سروے کو اختتام تک پہنچائیں۔ 


تین مختلف سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک ، دو افراد شدید زخمی 

بڑھتے سڑک حادثات کو روکنے میں انتظامیہ ناکام 

منگلور یکم اپریل (فکروخبرنیوز) منگلور کے مضافاتی علاقے اور کاسرگوڈ میں پیش آنے والے تین مختلف سڑک حادثات کی وارداتوں میں چار افراد کے ہلاک اور دو افراد کے شدید زخمی ہونے کی خبر فکروخبرکو موصول ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پہلا سڑک حادثہ منگلو ر کے کوناجے پولیس تھانے حدود میں پیش آیا جس میں ایک چودہ سالہ لڑکا موقعۂ ورادات پرہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے زخمی مسافرنے اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑدیا۔ مہلوک لڑکوں کی شناخت آٹھویں جماعت کے طالب علم تمیم اور ذاکر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق تمیم اپنے ساتھی ذاکر کے ساتھ اپنے والد کی موٹر بائک کے ذریعہ منجناڈی سے مونٹے پڈوؤ نامی علاقے کی جانب جارہے تھے کہ تمیم اپنا توازن کھو بیٹھا اور راستے کے کنارے واقع کھائی میں گرگیا ۔ جس کی وجہ سے دونوں ہلاک ہوگئے۔ دوسرا سڑک حادثہ کاسرگوڈ کے منجیشور میں پیش آیا جہاں دو افراد کے مچھلی شکار کے بعد لوٹنے کے دوران ایک تیز رفتار کار سے ان کی بائک ٹکراگئی ۔ ہوسنگاڈی کے مقیم عبدالقادر (42) نے موقعۂ وارادت پر ہی دم توڑدیا جبکہ اس کی بائک پر سوار صدیق (28) نامی شخص سخت زخمی ہوگیا۔ دوسرا سڑک حادثہ بائک اور پک اپ گاڑی کے درمیان اہم شاہراہ ادیاور کے قریب پیش آیا جس میں توصیف (21) ہلاک ہوگیا جبکہ اس کی بائک پر سوار الیاس مقیم اپلا زخمی ہوگیا۔عوام کے مطابق بڑھتے سڑک حادثات کو روکنے میں جہاں انتظامیہ ناکام ہورہی ہے وہیں اہم شاہراہ کے اصول وضوابط پر عمل نہ کرنے کی وجہ اس طرح کے سڑک حادثات پیش آرہے ہیں جو ایک تشویشناک بات ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا