English   /   Kannada   /   Nawayathi

شہر کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے تنظیم وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے کی ملاقات (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

یہاں لوگوں کو بیٹھنے کے لیے کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے اپنا نمبرکے انتظار میں گھنٹوں کھڑا ہونا پڑرہا ہے ۔ تنظیم وفد نے کہا کہ راشن کارڈ کے علاوہ آئی ڈی کارڈ اور آدھار کا رڈ کے مراکز دو تین جگہوں پر قائم کرکے عوام کو پیش آنے والی تکالیف سے چھٹکارا دلائیں۔ تنظیم وفد نے شہر کے سرکاری اسپتال میں عملہ کے نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اچھے ڈاکٹروں کے انتظام کے ساتھ ساتھ امراض قلب ، ای این ٹی وغیرہ جیسے ماہر ڈاکٹروں کا تقرر کیا جائے ۔ اس کے علاوہ نرسوں کے عملہ کی قلت کی وجہ سے بھی عوام پریشان ہیں جن کا فوری انتظام کیاجائے ۔ تنظیم وفد نے اپنی یادداشت میں غریب عوام کو آشریہ منصوبے کے تحت زمینیں فراہم کرکے ان کے لیے گھروں کا بھی انتظام کرانے کی مانگ کی ۔ شہر کے کئی مکانات خستہ حال ہونے کی وجہ سے ان کی درستگی کے لیے محکمۂ آثار قدیمہ اور بھٹکل بلدیہ کی جانب سے مشکلات کھڑے کیے جارہے ہیں تنظیم وفد نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے نوائط کالونی میں تعمیری مکانات کے سلسلہ میں پیش آمدہ مشکلات کو حل کرانے کی مانگ کی ۔ اس موقع پر انہوں نے 110کے وی وولٹس کے پاور اسٹیشن کے نصب کرنے کی بھی بات کہی ۔ اس وفد میں تنظیم کے کئی ذمہ دار حضرات موجود تھے۔ 


تیز دھار ہتھیارسے نوجوان کا قتل ، ملزمان فرار 

منگور 31؍ مارچ (فکروخبرنیوز) مالی مسئلہ پرہوئی ہاتھا پائی کے دوران تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے ایک شخص کو قتل کرنے کی واردات نکّلے گڈے میں میں پیر کی رات پیش آئی ہے ۔ مقتول کی شناخت رتیش (29) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ اس جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والے تین افراد کی شناخت نتیش ، یاتیش اور لوہت کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رتیش اپنے تینوں دوستوں کے ساتھ مذہبی پروگرام میں شرکت کرکے رات قریب ایک بجے اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ درمیان راستے میں پربھاکر بنگیرا نامی شخص نے اپنے ساتھی نشانت کاوور کے ساتھ رتیش پر حملہ کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان دونوں کے درمیان لفظی جھڑپ ہوگئی ۔ اس دوران پربھاکر اور نشانت نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرنے کی وجہ سے رتیش نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزمان فرار ہیں۔ کاوور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 


لاپتہ انجیرئنگ طالب علم کی لاش دھرمستلا سے دریافت 

پولیس کو خودکشی کا شبہ 

بیلتنگڈی 31؍ مارچ (فکروخبرنیوز) بنگلور کے ایک نجی کالج میں زیر تعلیم لاپتہ انجےئرنگ طالب علم کی لاش نیتراوتی ندی سے کل برآمد کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق راجے گوڑا کا بیٹا مدھو(19) مقیم ناگرابھاوی بنگلور 23مارچ سے لاپتہ تھا ۔ 20؍ مارچ کو کالج میں اس کی حاضری بھی درج کی گئی ہے ۔ 21 اور 22 مارچ کو چھٹی کے بعد 23مارچ کو وہ کالج کے لیے روانہ ہواتھا جس کے بعداس کو نہیں دیکھا گیا ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق 29 مارچ کو بیلتنگڈی پولیس نے نیتراوتی ندی سے ایک لاش برآمد کی ۔ تفتیش کے بعد پتہ چلاکہ مذکورہ لاش انجینئرنگ طالب علم مدھو کی ہے ۔ موت کی کوئی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے تاہم خودکشی کا شبہ ہے ۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیے جانے کے بعد تحقیقات جاری ہیں۔ 


تیراکی کے غرض سے ندی میں اُترا نوجوان لاپتہ

پتور 31؍ مارچ (فکروخبرنیوز) تیراکی کے غرض سے ندی میں اُترے نوجوانوں میں ایک نوجوان کے لاپتہ ہونے کا واقعہ شنتی گوڑو کاکوے علاقے میں اتوار کے روز پیش آیا ہے ۔ لاپتہ نوجون کی شناخت بالاکرشنا کے بیٹے رتیش (18) مقیم مدھورا کمپاؤنڈ ڈربے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ نوجوان اپنے دوستوں پرکاش (25) راجیش (24) سْمن (28) کے ہمراہ بذریعہ بائیک تیراکی کرنے کے گیا ہوا تھا اس دوران نتیش کا پیر پھسلنے ک وجہ سے وہ پانی کے حوالے ہوگیا ۔ اس کے دوستوں نے مقامی لوگوں کو رتیش کے پانی میں ڈوبنے کی خبر کی تو مقامی لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور پولیس اور فائر بیگیڈ عملہ کو اطلاع کردی ۔ رات دیر گئے تک بھی رتیش کی تلاش جاری تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ نوجوان آئی ٹی کا طالب علم تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا