English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں پھنسے لوگوں میں بھٹکل کا ایک خاندان بھی شامل

share with us

ہندوستانی سفارتخانے سے رابطہ کرنے پر یہ بتایا گیا کہ عدن میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے ایک کارگو بوٹ کا انتظام کیا گیا ہے جو ان کویمن میں نکلنے میں مدد کرے گی لیکن تین روز کے بعد بھی جہاز کا کوئی پتہ نہیں ہے ۔عدن کے ہندوستانی اسکول میں منعقدہ میٹنگ میں سفارتخانے کے ذمہ داروں نے پھر ایک مرتبہ بوٹ کے آنے کی بات کہی ہے گئی ہے جس پر ان کو اطمینان نہیں ہے ۔ وہاں موجود لوگوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ تین روز سے ان کے لیے کھانے کا کوئی انتظام نہیں ہے اور وہ صرف پانی میں گذارا کررہے ہیں۔ بھٹکل سے تعلق رکھنے والے اسماعیل محمد یونس شاہ بندری (مقیم آزاد نگر بھٹکل )جوکہ اپنی فیملی کے ساتھ یہاں عدن میں پھنسے ہوئے ہیں فکروخبر کو اطلاع دی ہے کہ وہ پچھلے آٹھ سال سے عدن میں تجارت کررہے ہیں ۔ ان کے ساتھ ان کی اولاد انس ، لامیا اور احمد کے علاوہ ان کی بیوی قانتہ بھی ہیں ۔ فکروخبر سے بات چیت کے دوران انہو ں نے کہا کہ عدن میں صورتحال بہت خراب ہے ۔ ہندوستانی سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یمن سے نکلنے کے لیے ایک کشتی کا انتظام کیا گیا ہے لیکن ان کو ابھی تک کسی پانی جہاز یا ہوائی جہاز کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی ہے ۔ ان کے والد شبیر رکن الدین شیکرے کا بھی یہی کہنا ہے کہ سفارتخانے کی جانب سے ہندوستانی باشندوں کی مدد نہیں کی جارہی ہے ۔ یونس نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ہندوستانی سفارتخانہ صرف صنعاء میں پھنسے ہندوستانیوں کی مدد کررہا ہے لیکن صنعاء کے علاوہ دیگر شہروں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کررہا ہے ۔ جب کہ آج ہی کہ تازہ اطلاع کے مطابق وزیر سشما سوراج نے ایر انڈیا طیارہ کو یمن روانہ کرنے کی بات کہی ہے جو ہندوستانیوں کو واپس وطن لائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا