English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا ہندوستان 2020میں سوپر پاور بن جائے گا؟؟(مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us

حال ہی میں جھارکھنڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر شہام نے طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا ہندوستانی معیشت کا زیادہ تر داروماد آئی سیکٹر پر ہے اور اس بات پر زور دیا کہ اس میدان میں ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اپنے خیالات کے دوران کہا کہ 1991 میں ہندوستان کا شمار دوسرے ممالک سے قرض لینے والوں میں ہوتا تھا لیکن 2004میں اس کا شمار دوسرے ممالک کو قرض دینے والوں میں ہونے لگا اوراس کی انڈین فوریکس ڈریزری مستحکم ہوگئی ۔ ورکشاپ کے ناظم جناب غانم محتشم نے اس بات پر زور دیا کہ طلباء اپنے نصاب پر عملی مشق کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ معیشت کے ساتھ اپنی پڑھائی کرنے پر یونیورسٹی میں قابلِ تقلید طالب علم بن سکتے ہیں ۔ بی بی اے سال اول کے طلباء نے اس موضوع پر پرزینٹیشن پیش کیا۔ پروگرام کے آخر میں جناب خلیل الرحمن صاحب نے طلباء کے سوالوں کا جواب دیا ۔ اس موقع پر کالج پرنسپال جناب محسن اور کالج سکریٹری ڈاکٹر سلیم وغیرہ موجود تھے۔ 


مشکوک حالت میں ادھیڑ عمر کی لاش برآمد 

منگلور 29؍ مارچ (فکروخبرنیوز) آج صبح پی وی ایس نامی علاقے میں ایک ندی کے قریب ادھیڑ عمر کی لاش مشکوک حالت میں دریافت ہوئی ہے۔ لاش کی ابھی تک شناخت نہیں ہوپائی ، لیکن تحقیقات جاری ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کی عمر تیس سے چالیس کے درمیان ہوگی ۔ لاش کے جسم پر کسی بھی قسم کے نشان نہیں ہیں البتہ ناک سے خون جاری تھا۔ پولیس کے مطابق ابھی تک موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔اس معاملہ میں پولیس تحقیقات کررہی ہے کہ اس کی موت فطری طور پر ہوئی ہے یا قتل کی وجہ سے ۔ پولیس نے دفعہ 174 C (مشکوک حالت میں موت) کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے ۔ کادری پولیس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔ 

امتحان دے کر لوٹ رہے طلباء کو بنایا گیا تشدد کا نشانہ 

بنٹوال 29؍ مارچ (فکروخبرنیوز) پی یوسی سیکنڈ کا امتحان لکھ کر لوٹ رہے نوجوانوں کو کچھ شرپسندوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی واردات ایس وی ایس کالج کے کے قریب پیش آئی ہے ۔ نوجوانوں کی شناخت مبین ، صداقت اور اکبر صدیق کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان امتحان دے کر اپنے گھر لوٹنے کیلئے کالج کے قریب بس کے انتظار میں تھے کہ کچھ شرپسندوں نے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ متأثرہ افراد کو علاج کے اسپتال داخل کیا گیا ہے ۔کیمپس فرنٹ آف انڈیا نے ملزمین کو چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کرانے کی مانگ کی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کی پٹائی ایک چھوٹے سے معاملہ کے بدلے میں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تشدد کا نشانہ بنائے جانے والے ایک نوجوان کو ایک شرپسند نے بس پر اپنی بیگ پکڑنے کے لیے کہا ۔ اس دوران بیگ گرگئی جس پر ان کے درمیان بحث ہوگئی اور اسی کی وجہ سے مذکورہ واقعہ منظر عام پر آیا ہے ۔ 


کشتی سے گرکر ماہی گیر کی موت 

ہوناور 29؍ مارچ (فکروخبرنیوز/القصیم منکی ) مچھلی شکار کے دوران ایک ماہی گیر کی پانی میں ڈوب کر موت واقع ہونے کی واردات کل ہوناور میں منظر عام پر آئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سنتوش (32) نامی نوجوان مچھلی شکار کے دوران پانی میں گرگیا ۔ کشتی پر موجود دیگر لوگوں کے ذریعہ پانی میں تلاشی لینے کے بعد مذکورہ شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کی گئی ہے ۔ ہوناور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا