English   /   Kannada   /   Nawayathi

اراضی نتازعہ: تناؤ کے بعد شرپسندوں نے کیا مساجد پر پتھراؤ (مزید مضافاتی خبریں )

share with us

مخالف قوم کے لوگوں نے مسلمانوں کو جمع ہوتا دیکھ کر اپنے لوگوں کو بھی جمع کروانا شروع کیا جس کے بعد مخالف قوم کے مشتعل ہجوم نے مسلمانوں پر پتھراؤ شروع کردیا ۔ مسلمانوں نے بھی اس کا جواب دیا جس کے بعد شرپسندوں نے مسجد نور اور مسجد فاطمہ پر پتھراؤ کیا اور مساجد کی کھڑکیوں کی شیشوں کے علاوہ چہاردیواری کی لائٹ وغیرہ کو بھی نقصان پہنچایا۔ مقامی لوگوں نے پولیس پر یکطرفہ کاروائی کا الزام لگا تے ہوئے کہا کہ پولیس نے شرپسندوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی اور مسلمانوں کے محلوں میں پولیس کا سخت بندوست کرکے مسلمانوں کو ان کے گھروں سے نکلنے نہیں دیا تھا ۔ بالآخر بگڑتے حالات دیکھ پولیس انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144نافذکیاگیا جس کے بعد حالات قابو میں آگئے۔اقلیتی طبقے پر بھی الزاما لگایا گیا ہے کہ انہوں نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے غوثیہ مسجد کے پیچھے واقع ناگر منے نامی چھوٹے سے مندر پر دھاوا بول دیا اور اس کو نقصان پہنچایا ۔ اضافی پولیس تعینات کر حالات قابو میں کرلیے گئے ہیں۔ ملحوظ رہے زمینی تنازعہ پر پولیس نے جانچ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ انتظامیہ کی طرف سے یہ بتایا گیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات منظر عام پر آنے سے روک تھام کے لیے جلد ہی اس متنازعہ زمین کی جانچ کی جائے گی۔ 


بیوی کی لاش مشکوک حالت میں دریافت 

عوام نے شوہر کو بنایا تشدد کا نشانہ 

بنٹوال 25؍ مارچ (فکروخبرنیوز) ایک عورت کی لاش اس کے ہی گھر میں مشکوک حالت میں دریافت ہونے کی وجہ سے اس کے شوہر کے پر قتل کا شبہ کرتے ہوئے عوام کی جانب سے شوہر پر تشدد کئے جانے کی واردات میلکیرے علاقے کے قریب واقع بگوڈی گاؤں میں کل پیش آئی ہے ۔ مہلوک عورت کی شناخت بشریٰ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جس کی شادی دوسال قبل عرفان نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کا دوماہ کا بچہ بھی ہے ۔ عوام کا ماننا ہے کہ عرفان نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد خوف کی وجہ سے اپنی بیوی پر خودکشی کرنے کا الزام لگایا ہے ۔اطلاع ملتے ہی بنٹوال پولیس جائے واردات پر پہنچی اور عوام کو منتشر کرنے کے لیے ہلکا لاٹھی جارچ بھی کیا ۔ بنٹوال اسی ایس پی راہل کمار اور سرکل انسپکٹر بیلی ایپا بھی جائے واردات پر پہنچے اور حالات کوقابو میں کرلیا۔ حالات سے نمٹنے کے لیے اضافی پولیس تعینات کی گئی ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 


منگلور : بھاری پتھر کے ذریعہ ایک شخص کا سر کچلا گیا 

سخت زخمی حالت میں اسپتال منتقل ، حالت نازک 

منگلور 25؍ مارچ (فکروخبرنیوز) نامعلوم افراد کی جانب سے ایک شخص کا وزنی پتھر کے ذریعہ سر کچلنے کی واردات یہاں کے مضافاتی علاقہ منوگڈا میں کل رات منظر عام پر آئی ہے۔ متأثرہ شخص کی شناخت ناگراج پربھو(40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص ایک سرویس سینٹر کے باہر سویاہوا تھاکہ نامعلوم افراد کی جانب سے بھاری پتھر کے ذریعہ اس کا سر کچلا گیا ۔ صبح سویرے اس واردات کے منظر عام پر آنے کے بعد متأثرہ شخص کو وینلاک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ناگراج سورتکل پولیس تھانہ حدود میں چوری کے الزام میں جیل میں قید تھا اور اس کے اہلِ خانہ فرار تھے لیکن کل رات وہ ایک سرویس سینٹر پر سویا ہوا تھا۔ بارکے پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا