English   /   Kannada   /   Nawayathi

دین سے بچوں کی دنیا وآخرت دونوں بنتی ہیں : مولانا محمد ایوب ندوی (مزیدمضافاتی خبریں )

share with us

مولانا نے کہا کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم دلانے کی فکر کریں جس کی وجہ سے ہمیں دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی ملے گی اور یہی کامیابی انسان حاصل کرنے کے لیے دنیا میں کوششیں کرتا ہے اور یہی مقصودِ زندگی ہے ۔ جلسہ کے مہمانِ خصوصی استاد تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا محمدانصار ندوی نے بھی اپنے مفید خیالات پیش کرتے ہوئے اساتذائے کرام کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان ہی اساتذہ کی محنت کا ثمرہ آپ نے یہاں دیکھا کہ ننھے منے بچے اور بچیوں نے آپ کے سامنے خوبصورت پروگرام پیش کیا۔ملحوظ رہے کہ اس پروگرام میں ننھے منے بچے بچیوں نے مختلف موضوعات کے تحت تقاریر ، نعتیں ، نظمیں او رسبق آموز مکالمے حاضرین کے سامنے پیش کیے جس کو حاضرین نے بہت سراہا اور بچے بچیوں کی ہمت افزائی کی ۔ جلسہ کی نظامت استاد مدرسہ مولانا محمد حسین ندوی کمٹہ نے کی ۔ دعائیہ کلمات پر اس جلسہ کا اختتام ہوا۔ 


پھر پیش آئے سڑک حادثے اور سڑکیں ہوئیں لہولہان 

دو مختلف سڑک حادثات میں گیارہ سالہ لڑکے سمیت دو افراد ہلاک 

سلیا 25؍ مارچ (فکروخبرنیوز) کے ایس آر ٹی سی بس نے سائیکل سوار کو روندنے کی وجہ سے سائیکل سوار لڑکا شدید زخمی ہونے اور پھر اسپتال لے جانے کے دوران موت واقع ہونے کی واردات ارمبور میں پیش آئی ہے ۔ مہلوک کی شناخت ابوطاہر (11) مقیم کلومٹلے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اپنے جنم دن کے موقع پر وہ اپنے ساتھیوں کے درمیان مٹھائی تقسیم کرنے نکلا تھا اسی دوران ایک تیز رفتار کے ایس آرٹی بس نے سائیکل کو روند ڈالاجس کی وجہ سے ابوطاہر سخت زخمی ہوگیا ۔ مقامی لوگوں کی جانب سے سخت زخمی حالت میں اسپتال لے جانے کے دوران ابوطاہر نے اپنی آخری سانس لی ۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ لڑکا پانچویں جماعت کا طالب علم ہے اور پیر کے روز اپنی امتحان دینے کے بعد جنم دن کی خوشی میں اپنے ساتھیوں کو چاکلیٹس تقسیم کرنے کے لیے جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔لڑکے کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اور اس کے والد آٹو چلا کر گھر کا گذر بسر چلاتے ہیں ۔ دوسرا سڑک حادثہ پتور میں پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سوار کو ایک کا ر کے ٹکرانے کے بعد ٹپر لاری کے زد میں آیا او رموقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ مہلوک شخص کی شناخت مدھوچندرا گوڈا (25) مقیم پیرلم پڑی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ فکروخبر کو ملی اطلاع کے مطابق مدھو چندا اپنی موٹر کے سائیکل کے ذریعہ بیلارے علاقے کی جانب جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آرہی تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی ، اس دوران ا سی سمت سے آرہی ایک ٹپر لاری کی زد میں آنے کی وجہ سے مذکورہ شخص نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا