English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : ریلوے لائن پر ایک شخص زخمی حالت میں برآمد ، تحقیقات جاری (مزید مضافاتی خبریں)

share with us


بھیانک سڑک حادثہ میں دو افراد اپنی جان کھو بیٹھے 

کلڑکا میں پیش آئے دوہرے سڑک حادثہ میں چھ افراد زخمی 

جنوبی کنیرا میں روز بروز سڑک حادثات میں اضافہ 

بیلتنگڈی 23؍ مارچ (فکروخبرنیوز) لاری اور بائک کے مابین پیش آنے والے بھیانک سڑک حاثہ میں دوافراد کے ہلاک ہونے کی واردات کل اجرے نامی علاقے کے قریب صبح کے وقت میں پیش آئی ہے ۔ حادثہ میں مہلوک افراد کی شناخت سندر (32) اور ہریش (33) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد سومنتڈکا نامی علاقے سے اجرے جارہے تھے کہ پیچھے سے ایک لاری تیز رفتاری کے ساتھ بائک سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے دونوں سڑک کے بیچوں بیچ لڑکھڑا کر گئے ، اس دوران پیچھے سے آرہی ایک اور تیز رفتار لاری نے ان دونوں کو کچل دیا ۔ دونوں کوشدید زخمی حالت میں اجرے کے ایک اسپتال میں ا بتدائی طبی امداد کے بعد منگلور کے ایک اسپتال میں روانہ کیا گیا مگردورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں ہلاک ہوگئے ۔ دونوں لاری ڈرائیوروں کے خلاف پولیس تھانہ میں معاملات درج کرلیے گئے ہیں جن کی شناخت سرینواس اور انصف کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ دوسرا سڑک حادثہ کلڑکا میں پیش آیا جہاں ایک دوہرے سڑک حادثہ میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق اومنی کار آٹو رکشہ سے ٹکرانے کے بعد بے قابو اومنی کا رسامنے سے آرہی ایک موٹر بائک سے بھی ٹکراگئی جس کی وجہ سے اس پر سوار بچہ سمیت دوافراد زخمی ہوگئے ۔ بائک پر سوار افراد کو گہرے زخم پہنچے ہیں جبکہ اومنی میں سوار تین افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک عورت کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ آٹو رکشہ ڈرائیور اشرف اور بائک پر سوار بچہ کی حالت نازک ہے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 


الیکٹرانک دکان سے 8لاکھ کا مال لے اڑے لٹیرے 

اڈپی 23؍مارچ (فکروخبرنیوز) اڈپی کے مضافاتی علاقے کنّی ملکی میں واقع ایک الیکٹرانک کی دکان سے تقریباً آٹھ لاکھ مالیت کی قیمتی اشیاء لوٹ لیے جانے کی واردات کل رات پیش آئی ہے ۔ واردات اس وقت منظر عام پر آئی جب آج صبح دکان کھولی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق کنی ملکی میں واقع ستارہ انٹرپرائزیس میں کل رات لٹیرے دکان کا دروازہ توڑکر اندر داخل ہوئے اور اس میں موجود 700الیکٹرانک آئرن باکس، تین مونیٹر ، ایک گیس اسٹو ، ایک لیپ ٹاپ اور ایک موبائیل فون کے علاوہ دیگر قیمتی اشیاء پر بھی ہاتھ صاف کیا ۔اطلاع ملتے ہی اڈپی سرکل انسپکٹر سری کانت راؤ نے ماہر فنگرس پرنٹرس کی ٹیم کے ساتھ جائے واردات کا معائنہ کیا اور چھان بین کی ۔ بتایا جارہا ہے کہ علاقے کے چوکیدار نے رات دیر گئے کچھ آواز سنی تھی لیکن وہ اس آواز تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ اڈپی کے مضافاتی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا