English   /   Kannada   /   Nawayathi

دو مختلف سڑک حادثات میں دو افراد کی موت(مزید خبریں)

share with us

دوسرا سڑک حادثہ بیلتنگڈی سے اڈپی جانے کے دوران بیلتنگڈی کے قریب پیش آیا جس میں چندرا شیکر نامی شخص کے اسکوٹر کو ٹپر لاری کے پیچھے سے ٹکرانے کی وجہ سے موقعہئ واردات پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بیلتنگڈی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


چار سالہ اسکولی بچی کے جنسی ہراسانی کے خلاف منگلور میں بڑے پیمانے پر خاموش احتجاج

مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین اور بچوں نے شمعیں جلاکر ظلم کی خلاف اٹھائی آواز

منگلور 22/ مارچ (فکروخبرنیوز) ایک اسکولی وین ڈرائیور کی جانب سے ایل کے جی کی چار سالہ طالبہ کی جنسی ہراسانی معاملہ کو لے کر جمعہ کے روز شا م میں بلا تفریق مذہب وملت لوگوں نے شہر کے نہرو میدان سے ڈی سی آفس تک روشن شمعوں کے ساتھ احتجاجی مارچ کیا۔ انہوں نے ملزم اسکول وین کے خلاف کڑی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کے روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرنے کی مانگ کی۔ انٹر گیٹیٹ لرننگ سینٹر کے ننداگوپال نے نہرو میدان میں احتجاجی جلوس کا شمع جلاکر افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ گندی ذہنیت رکھنے والوں کے لیے سوسائٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ دہلی اور بینگلورشہروں میں رونماہوئے جنسی ہراسانی معاملات اب ہمارے شہر میں بھی منظر عام پر آنے لگے ہیں جس کی روک تھام کے لیے سبھوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں شریک اس احتجاج میں لوگ شمع روشن کرکے متأثرہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ملزم کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس احتجاج کے کنوینر نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کے منعقد کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے یہ احتجاج منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس کی روک تھام کے لیے حکومت اور پولیس انتظامیہ سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر کئی دوسرے لوگوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ضلع انتظامیہ اور تعلیمی انتظامیہ کو بچوں کی حفاظت کے لیے خواطر خواہ اقدامات کرنے اور اس معاملہ کی جلد از جلد تحقیقات کرکے ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی مانگ کی۔


راہگیروں کو پریشان کرنے والے ہارن

سرکاری وغیر سرکاری بسوں کو روک کر ہارن چیک کیے گئے

منگلور 22/ مارچ (فکروخبرنیوز) راہگیروں کو پریشان کرنے کے لئے لگائے جانے والے ہارن کی چھان بین کے لیے آج شہر کی ٹرافک پولیس نے مستعدی دکھاتے ہوئے سرکاری وغیر سرکاری بسوں کو روک کر ان میں لگائے گئے ہارن چیک کیے۔ شہر کے کئی اہم شاہراہوں پر کھڑے ہوکر ٹرافک پولیس نے مخلف بسوں سے اس قسم کے ہارن فوری طور پر ہٹائے اور اسی ہارن کو ناقابلِ استعمال بنانے کے لیے اسی بس کے پہیہ کے نیچے رکھ کر اس کو نقصان پہنچانے پر بھی مجبور کیا گیا۔ شہر کے ٹرافک آفیسر ادیے نائک نے اس موقع پر کہا کہ چند بسوں میں خطرناک قسم کے ہارن لگانے کی وجہ سے جہاں مسافروں کو پریشانی ہوتی تھی وہیں ہارن کے اچانک بج اٹھنے سے راہگیر بڑے پریشان ہوجاتے ہیں۔ ہم نے ایسے ہارن لگائے گئے بسوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آج تقریباً 35بسوں کو روک کر ان کے ہارن چیک کیے جن میں 26 بسوں میں اس قسم کے ہارن ملے جن کو نکالنے کے بعد ناقابلِ استعمال بنایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہرہفتہ کسی دن شہر کی مختلف جگہوں پر کھڑے ہوکر اس طرح کی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کان پھٹنے والے ہارن سے لوگو ں کو راحت مل جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا