English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور ایر پورٹ پر 37,100 درہم اسمگلنگ کرتے ہوئے ایک شخص گرفتار (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اڈپی : تین سٹہ باز پولیس کی گرفت میں 

تین لاکھ راٹھاسی ہزار وپئے نقدی کے علاوہ کئی اہم قیمتی سامان ضبط 

اڈپی 21؍ مارچ (فکروخبرنیوز) عالمی کرکٹ 2015ء کے میچوں پر سٹہ لگانے والی ایک ٹیم کا پردہ فاش کرتے ہوئے اڈپی پولیس نے تین سٹہ بازوں کو حراست میں لئے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ ملزمین کی شناخت آنندپوجاری (56) رمیش پجاری (52اور سکیش راؤ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔۔ اطلاعات کے مطابق اڈپی کے مضافاتی علاقے کولامبے کے ایک رہائش گاہ پر پولیس نے معتبرذرائع سے ملی اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے معاملہ کے اہم ملزم سکیش کو گرفتار کرلیا جس کے بعد اسی کے اشارے پر دیگر ملزمین کو حراست میں لیا ہے ۔ ملزمین کے پاس سے پولیس نے تین لاکھ اٹھاسی ہزار وپئے نقدی ، ایک ٹی وی ، چار موبائیل فون ، ایک ٹیپ اور ایک ڈائری ضبط کرلیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزمین نے عالمی کرکٹ 2015کے کاٹر فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے گئے میچ پر سٹہ لگایا تھا ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ 


بائک سوار کو لوٹنے والے پولیس حراست میں 

نقدی سمیت آٹھ لاکھ روپئے کی قیمتی اشیاء لوٹ کر ہوئے تھے فرار 

منگور 21؍ مارچ (فکروخبرنیوز) گذشتہ سال دسمبر کی ماہ میں سورتکل کے علاقے کرشنا پور کے قریب بائک کو سوار کو لوٹ کر فرار ہونے والے لٹیروں کو حراست میں لینے میں پولیس کامیاب ہوگئی ہے ۔گرفتار شدہ افراد کی شناخت نزیم حافظ (25) شبیر (28) شمیر حمزہ الیاس حمزہ (31) اور محمد آصف (24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد شارین (29) نامی شخص 23دسمبر 2014کو اپنے چچا کے ایم ناہیم کی ملکیت والی دکان میں ڈیڑھ لاکھ روپئے نقدی اور سونے کی کئی قیمتی چیزیں پہچانے بذریعہ بائک جارہا تھا کہ اچانک پلسر بائک پر سوار دو شخص کرشنا پور کے قریب واقع پل کے قریب آکر محمد شارین کی بائک کو روک دیا ۔لٹیروں نے تیز دھار ہتھیار دکھاکر شارین کے پاس موجود نقدی اور سونے کی کئی قیمتی اشیا ء سے بھری تھیلی لوٹ لی ۔ جس کے بعد سورتکل پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا تھا ۔ پولیس نے درج شدہ معاملہ پر کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزمین کی گرفتاری کے لیے جال بچھادیا تھابالآخر پولیس ملزمین کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئی ہے اور اس معاملہ کو انجام دہی میں استعمال شدہ بائک بھی برآمد کرلی ہے ۔ ملزمین کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 


دو نوجوان نیتراوتی ندی میں ڈوب کر ہلاک 

منگلور 21؍ مارچ (فکروخبرنیوز) ایک نجی کالج کے دو طالب علم تیراکی کے دوران نیتراوتی ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات منظر عام پر آئی ہے ۔ مہلوک نوجوانوں کی شناخت چراغ بنگیرا اور آدتیا نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ مذکورہ لڑکے شہر کے کنیرا کالج کے بارہویں جماعت کے طالب علم تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ طۂ شدہ پروگرام کے مطابق یہ دونوں اپنے دیگر ساتھیوں پرتیک اور ستویک کے ساتھ نیتراوتی ندی میں تیراکی کررہے تھے کہ اچانک چراغ بنگیر ا اور آدتیا نائک پانی کے حوالے ہوگئے۔ ان کے ساتھیوں نے ان کو بچانے کے لیے آواز لگائی مقامی لوگوں کے جائے واردات پر پہنچنے سے قبل ہی دونوں ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں نے فائر سرویس اور پولیس کو اطلاع کردی۔ بتایا جارہا ہے کہ اب تک ان کے لاشوں کی تلاش جاری ہے ۔ 


بچہ مزدوری قانون کے تحت نو بچے دھرلئے گئے

اڈپی 21؍ مارچ (فکروخبرنیوز) چائلڈ وویلفیر محکمہ کے افسران نے مہالنگیشورا جاترا کے دوران غبارے بیچنے والے نو بچوں کو حفاظت میں لیتے ہوئے اسے بچہ مزدوری قانون کے خلاف قرار دیا ۔بتایا جارہا ہے کہ ان نوبچوں کا تعلق راجستھان سے ہے جو غباروں کے علاوہ چھوٹے چھوٹے کھلونے علاقے میں بیچ رہے تھے۔ مذکورہ لڑکوں کو محکمۂ تعلیم کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ اس آپریشن میں مختلف محکمہ کے افسران کے علاوہ ڈی سی اور پڈوبدری پولیس نے حصہ لیا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا