English   /   Kannada   /   Nawayathi

نابینا مسابقہ حفظ قرآن ملکِ ہند کی تاریخ کا پہلا مثالی اور تاریخی مسابقہ ہوگا

share with us

قرآن کریم کے جہاں کئی معجزات ہیں اس میں سے ایک معجزہ یہ بھی ہے کہ آج اس کے حفاظ کرام ،جنہوں نے اس کو حرف بحرف اپنے سینے میں محفوظ کرلیا ہے ان کی تعداد کروڑوں کی تعدادمیں ہے۔ ان باتوں کا اظہارمولانا نعمت اللہ ندوی صدرجمعیۃ الحفاظ نے کیا۔ وہ یہاں آج بعد عصر پانچ بجے وائی ایم ایس اے کلب نوائط کالونی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اپنے صدارتی اور اور شکریہ کے کلمات کے دوران ان باتوں کا اظہار کررہے تھی مولانا نے مزید کہا کہ  اس کا سب سے بڑا معجزہ یہ بھی ہے کہ اس میدان میں نابینا حفاظ کرام بھی ہیں جو پورے قرآن کو اپنے سینے میں محفوظ کئے ہوئے ہیں۔ اسی لئے بھٹکل کے حفاظ کرام کی تنظیم جمعیۃ الحفاظ نے اس معجزہ کو دنیا کے سامنے لانے اور بالخصوص ہمارے دیگر مذہبی بھائیوں جیسے ہندو ،عیسائی وغیرہ ہیں ان کے سامنے قرآن کے امن کے پیغام کوعام کرنے کے لئے سرزمینِ بھٹکل پر پہلی بار ملکی سطح پر نابینا حفاظ کرام کے مابین حفظ مسابقہ کا انعقاد کرنے جارہی ہے ، اور شہر بھٹکل کی ہی نہیں بلکہ ساؤتھ انڈیا میں ہی یہ پہلا تاریخی اور مثالی مسابقہ ہے۔ ہمارا مقصد جہاں قرآن کریم کے اعجاز کو عوام کے سامنے لانا ہے وہیں ، اس قرآن پاک کو لے کر جوکچھ لوگ غلط پروپیگنڈے کررہے ہیں، ان کے سامنے حقیقت کو لانا ہے اورہندو بھائیوں کے ذہن میں اس قرآن کو لے کر موجود غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے ،قرآن امن کا پیغام لے کرآیا ہے اور تاقیامت یہ امن کا ہی پیغام دیتا رہے گا۔ شہر میں ملک بھر میں ہندو مسلم بھائیوں میں یکجہتی پیدا کرنے اور قرآن کے تعلق سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ صرف مسلمانوں کی ہی مقدس کتاب نہیں بلکہ تمام مذاہب کے لیے اُتاری گئی ہدایت والی کتاب ہے۔ آخر میں میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کے ہمارے اس امن کے پیغام کے مشن میں آپ بھی شریک ہوجائیں اور چھبیس ستائیس مارچ کو ہونے والے پروگرام میں شریک ہوکر اپنے اخبارات کے ذریعہ اس خبر کو عام کرنے میں ہمارا تعاون کریں۔
پروگرام کے کنونیر مولانا سمعان خلیفہ ندوی نے پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے ہم قرآن کریم کے اعجاز کو دنیائے انسانیت کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں ۔ قرآن کریم کے کئی سارے معجزوں میں ایک معجزہ یہ بھی ہے کہ اس کو انسان آسانی کے ساتھ حفظ کرلیتا ہے ۔ان حفاظ کی تعداد پوری دنیا میں لاکھوں کی تعداد میں ہے ۔ اس سے بڑھ کر قرآن کا معجزہ یہ بھی ہے کہ ان حفاظ کی تعداد میں ایک بڑی تعداد ان نابینا حفاظ کی بھی ہے جنہوں نے قرآن کریم حفظ کرکے اس کے اعجاز کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے ۔ جمعےۃ الحفاظ بھٹکل نے اس معجزہ کو دنیائے انسانیت کے سامنے لانے اور قرآن کے امن واخوت کے پیغام کو عام کرنے کی غرض سے اسی ماہ (مارچ) کی 26اور 27تاریخ کو نابینا حفاظ کرام کے مابین ایک قومی سطح پر حفظ مقابلہ کا انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے اور شاید ہی اس طرح کا پروگرام اس سے پہلے ہندوستان بھر میں منعقد کیا گیا ہو۔ ملحوظ رہے کہ اس سے پہلے جمعیۃ الحفاط کے جنرل سکریٹری مولانا عرفان ندوی نے نامہ نگاروں کا استقبال کرتے ہوئے جلسہ کے انعقاد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اور جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے انگریزی کے سینئر استاد جناب ماسٹر سیف اللہ صاحب نے بھی پروگرام کے مقاصد پر کنڑا زبان میں روشنی ڈالی اور میڈیاکے احباب سے گذارش کی کہ وہ اپنے خبروں میں اس خبر کو شامل کرکے زیادہ سے لوگوں تک اس پیغام کوعام کرنے میں ان کا تعاون کریں۔ اخباری نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا فکروخبر کے ایڈیٹر مولانا انصار عزیز ندوی نے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ یہ حفظ مسابقہ کا تاریخی مسابقہ ہے بلکہ ملک ہندمیں اس طرح نابینا حفاظ کے مابین شاید ہی کہیں اس طرح کا مسابقہ کا انعقاد کیا گیا ہو، یہ سرزمینِ بھٹکل میں پہلی بارملک میں ہی اپنی نوعیت کا منفرد مسابقہ ہے۔ مسابقے کے اعلان کے بعد ملک بھر سے حصہ لینے کے لیے حفاظ نے کال کیا مگر ملک بھر کے صرف چنیدہ نابینا حفاظ کو جمعیت کے اصولوں کے مطابق ہی منتخب کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر جمعےۃ الحفاظ کے نائب سکریٹری مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی اور مقامی الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے نمائندے موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا