English   /   Kannada   /   Nawayathi

بجرنگیوں کی ایک اور غنڈہ گردی: اب سولہ سالہ لڑکے کو بنایاتشدد کا نشانہ (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اس دوران ایک بجرنگی نے شک کرتے ہوئے مذکورہ لڑکے کے بارے میں دیگر بجرنگیوں کو اطلاع کردی ۔ادھر بیلور بس اڈے پر لڑکے کے انتظار میں کئی بجرنگی جمع ہوگئے ۔ جیسے ہی لڑکا بس سے اترا بغیر کچھ پوچھے لڑکے کو اپنے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ لڑکے نے خود کو سنبھالتے ہوئے ان کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ وہ ہندو برادری سے تعلق رکھتا ہے اور وہ اپنے ماں سے بات چیت کررہا تھا ۔لڑکا کسی طرح اپنے گھر پہنچا اور والدہ کو صورتحال سے آگاہ کیا ۔ بجرنگی کارکنوں نے لڑکے کی والدہ کو کیس نہ درج کیے جانے کی درخواست کرتے ہوئے کہ لڑکے کو معمولی زخم آنے کی بات بتاکر اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرانے سے بھی منع کردیا ۔ ملحوظ رہے کہ مذکورہ لڑکاکوکوندور علاقے کے بلدیہ ممبر کا بیٹا ہے اور اس کی ماں بی جے پی ممبر ہے ۔ 


بولیرو نے عورت کو اور لاری نے سائیکل سوار کو روند ڈالا 

دو مختلف سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک 

منگلور 19؍ مارچ (فکروخبرنیوز) منگلور اور موڈبدری میں پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی واردات کل پیش آئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق موڈبدری کے اشواتھاپرا کراس پرعورت کے راستہ پارکرنے کے دوران بولیرو کار کی جانب سے روند دئیے جانے کی وجہ سے عورت کے سخت زخمی ہونے اور پھر اسپتال لے جانے کے دوران موت واقع ہونے کی واردات پیش آئی ہے ۔ مہلوک عور ت کی شناخت دامو گوڈا نامی شخص کی بیوی جانکی (55) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ مذکورہ عورت بس سے اترتے ہی راستہ پار کررہی تھی کہ اس دوران تیز رفتار بولیرو کار عورت سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ بولیرو ڈرائیور وجئی کے خلاف موڈبدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ دوسرا سڑک حادثہ منگلور میں پیش آیا جہاں ایک سائیکل سوار تیز رفتار لاری کی زد میں آنے وجہ سے موقعۂ واردات پردم توڑدیا ۔ مہلوک کی شناخت بساوراج (50) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بی سی روڈ کی جانب جارہی تیز رفتاری لاری سائیکل سے ٹکراگئی ۔ منگلور دیہی علا قے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ 


معاملہ درج کرنے میں تاخیر کی وجہ سے کادری پولیس سب انسپکٹر معطل کردیا گیا 

منگلور 19؍ مارچ (فکروخبرنیوز) کادری پولیس تھانہ میں ایک پادری کا معاملہ درج کرانے میں تاخیر کی وجہ سے سب انسپکٹرپر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کادری پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے ۔ایک پادری کو اغوا کئے جانے کی کوشش کی گئی تھی جو کسی صورت اغواکاروں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوا۔ اور اسی کی شکایت درج کرنے جب کدری پولس تھانے پہنچاتو یہاں شکایت درج کرنے سے پولس نے انکار کردیا تھا۔ اس کی شکایت جب ہائی کمان سے کی گئی تو اس معاملہ سنجیدگی سے لیتے ہوئے مذکورہ انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا