English   /   Kannada   /   Nawayathi

جناب محمد یونس قاضیا بھٹکل مسلم جماعت منطقۂ شرقیہ کے پہلے سرپرست منتخب ، اگلی دو سالہ میعاد کے لیے کل ہوں گے انتخابات

share with us

بھٹکل 22؍مئی 2024 (فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم جماعت منطقۂ شرقیہ کے لیے پہلی مرتبہ سرپرست کے طور پر جناب محمد یونس قاضیا صاحب کا انتخاب عمل میں آچکا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب جماعت کے لیے سرپرست کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ۔ اس بات کی جانکاری جماعت کے ذمہ دارمولانا تنویر جوشیدی ندوی نے دی ہے۔ انہوں نے جماعت نے یہ فیصلہ انتظامیہ کی دو سالہ میعاد کے اختتامی نشست میں کیا ہے۔ یاد رہے کہ محمد یونس قاضیا صدر کے طور پر کئی مرتبہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگلی میعاد کے لیے کل بروز جمعرات انتخابات ہورہے ہیں ، انتخابات کے لیے پانچ بوتھ دمام ، الجبیل ، الاحساء  ، رحیمہ اور الخبرمیں قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلی دو سالہ میعاد کے لیے موجودہ انتظامیہ سے پانچ ممبران کا انتخاب عمل میں آچکا ہے۔ جن کے نام کچھ اس طرح ہیں۔ جناب اقبال ائیکری صاحب ، جناب شاہبندری پٹیل فاروق صاحب ،  جناب جاوید کولا صاحب ، جناب ارشاد علی اکبرا صاحب  ، جناب فہیم سعدا صاحب

واضح رہے کہ 27 ممبران کے انتخاب کے لیے 45 امیدوار میدان میں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا