English   /   Kannada   /   Nawayathi

رمضان المبارک میں حفظ قرآن کا آغاز کرنے والوں کے درمیان طلبائے جامعہ منکی کی جانب سے انعامات تقسیم

share with us
manki, bhatkal, hifze Quran, Quran hifz in Manki, abnaye jamia manki,

24؍اپریل 2024 (فکروخبر/موصولہ نیوز)  آپ اس بات سے واقف ہوں گے کہ چند مہینہ قبل ارضِ منکی میں ایک شاندار مسابقۂ حفظ قرآن منعقد ہوا تھا، جس میں ایک طرف حفاظ کرام کی حسن کارکردگی سے قرآن کے آسان ہونے کے معجزہ کو سامنے لایا گیا تھا تو دوسری طرف علماء کے مؤثر خطابات نے عوام الناس کو حفظ قرآن پر ابھارا تھا۔

  اسی کو کے پیشِ نظر حفظ قرآن کے آغاز کی راہ ہموار کرنے کے لئے طلبائے جامعہ منکی نے رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں کو غنیمت جانتے ہوئے  صرف ایک پارہ حفظ کرنے پر انعامات کا اعلان کیا تھا ، جس میں عمر کی کوئی قید نہیں تھی ۔

خوشی کی بات یہ رہی کہ جہاں اس میں بچوں نے حصہ لیا وہیں چار اور پانچ بچوں کی ماؤوں نے بھی  اپنے حفظ کا آغاز کرکے یہ پیغام دیا کہ اگر قرآن بڑی عمر میں بھی اپنے سینہ میں محفوظ کرنے کا ارادہ کر لیں تب بھی کوئی چیز ان کو حافظ قرآن بننے سے مانع نہیں بن سکتی۔

    الحمد لله حفظ قرآن کے سلسلہ میں کل 15 فارم موصول ہوئے، جس میں 12 مساہمین نے ایک پارہ حفظ کیا اور 3مساہمین نے صرف 25 دن میں دو پارے حفظ کئے اور اعلان کے مطابق ایک ہزار روپئے انعام کے حقدار بنے، اس کے علاوہ تمام مساہمین کو حفظ قرآن کا ایوارڈ اور خصوصی انعام کے ساتھ اعزازی سرٹیفکٹ سے بھی نوازا گیا۔

   بڑی عمر میں اپنی تمام تر مصروفیات میں رہتے ہوئے حفظ کرنے پر دو عورتوں کو جملہ انعامات کے ساتھ مزید ایک چاندی کی گنی دی گئی ۔

  واضح رہے کہ یہ جملہ انعامات طلبائے عالیہ رابعہ منکی (امسال کے فارغین جامعہ منکی) کی طرف سے دئے گئے تھے۔

     یہ بات بھی بتاتے چلے کہ مساہمن سے زیادہ تعداد ان کی رہی جنہوں نے اپنے حفظ کی شروعات تو کی ہے لیکن فارم جمع کر کے اپنے نام کا اظہار کرنا نہیں چاہا۔

 ہم اللہ سے دعا گو ہیکہ اللہ ان کے اس عمل کو شرفِ قبولیت سے نوازیں اوراپنے فضل سے پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ آمین

 

منجانب : طلبائے جامعہ منکی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا