English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا: سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگیا، پروازیں منسوخ،نظام زندگی مفلوج

share with us

24/اپریل/2024(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کے مشرقی علاقوں میں کالی آندھی کی وجہ سے دن میں تاریکی چھاگئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق صحرائی سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگیا، پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا جبکہ حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہوگئی جس کے باعث رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی۔
رپورٹوں میں کہا گیا کہ کالی آندھی سے مصر کے مغربی علاقے بھی جزوی طور پر متاثر ہوئے۔

اس سے ملتی جلتی کیفیت سمندر کے دوسری طرف یونان میں بھی دیکھی گئی جہاں صحرائے کبری کی سرخ ریت سے ماحول سرخ ہوگیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا