English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردن نے غزہ کے لیے روزانہ 500 ٹرک بھیجنے کا کیا اعلان، جانیے کب سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!؟

share with us

19/اپریل/2024(فکروخبر/ذرائع)اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ان کا ملک اسرائیل کی جانب سے رکاوٹیں ہٹاتے ہی غزہ کے لیے روزانہ 500 سے زائد امدادی ٹرک بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
الصفدی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے اپنی تقریر کے دوران کہاکہ "سلامتی کونسل کو غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں ایک پابند فیصلہ لینا چاہیے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اسرائیل کو رفح پر حملہ کرنے اور شہر میں پھنسے ۱۵ لاکھ سے زائد فلسطینیوں کے خلاف ایک نیا قتل عام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔"
انہوں نے وضاحت کی کہ "سلامتی کونسل کی جانب سے اسرائیل کو انسانی امداد کے لیے تمام کراسنگ کھولنے کا پابند کرنے کا کوئی فیصلہ نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔"
الصفدی نے زور دے کر کہا کہ"اردن خود کو جنگ کا میدان نہیں بنائے گا اور کسی بھی فریق کی طرف سے اردن کی فضائی حدود کے استعمال کو روکے گا"۔
اردنی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ "فلسطین میں باطل کا دور ناانصافی سے آگے نکل گیا ہے اور اس کا ظلم تمام حدوں سے بڑھ چکا ہے"۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ "اسرائیلی انتہا پسندی خواہ کتنی ہی سفاکانہ یا ناانصافی کیوں نہ ہو، آزادی کے لیے فلسطینی عوام کی خواہشات کو ختم نہیں کر سکے گی"۔

  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا