English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوگل دفاتر کے کچھ ملازم گرفتار ! اسرائیل کے خلاف آواز ٹھانا کیا مہنگا پڑ گیا ؟

share with us

17/اپریل/2024(فکروخبر/ذرائع)گوگل کے سی ای او کے دفتر میں امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو ٹیکنالوجی فراہم کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس دوران پولیس نے احتجاج کرنے والے 9افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تمام گرفتار شدگان گوگل کمپنی کے ملازمین ہیں جو اسرائیل کو ٹیکنالوجی فراہم کیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے نیویارک میں کمپنی کے دفتر میں احتجاج کر رہے تھے۔

گوگل کے کیلیفورنیا کے دفتر میں بھی اسی طرح کے ایک مظاہرے کی خبر سامنے آئی ہے۔ دراصل گوگل کمپنی اسرائیلی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، جس کے خلاف کچھ ملازمین نے احتجاج کرنا شروع کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق گوگل آفس میں احتجاج کرنے والے ملازمین کا دعویٰ ہے کہ امریکی ٹیک کمپنیاں اسرائیلی حکومت کی حمایت کر رہی ہیں۔

مظاہرین نے سوال اُٹھایاکہ ایسے میں جب اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ جاری ہے، کسی ایک ملک کو ٹیکنالوجی دینا صحیح اقدام ہے؟

مظاہرین کے ترجمان جین چنگ نے بتایا ہے کہ دونوں دفاتر سے 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ احتجاج کرنے والے ایک ملازم نے ویڈیو ریکارڈ کر کے شیئر کر دی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیویارک پولیس مظاہرین کو احتجاج ختم کرنے کا کہتی ہے اور احتجاج کرنے والی جگہ سے نہ جانے پر انہیں حراست میں لے لیا جاتا ہے۔

گوگل کے مطابق کمپنی کی پالیسی کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، اس کے علاوہ دیگر ملازمین سے ہاتھا پائی کرنے والے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا