English   /   Kannada   /   Nawayathi

کے ایس ایشورپا اور بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجیندرا کے درمیان لفظی جنگ تیز

share with us


شیموموگا: 16؍اپریل2024(فکروخبرنیوز) بی جے پی پارٹی سےناراض لیڈرکے ایس ایشوروپا اور بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجیندر کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوتی چلی جارہی ہے۔  

کے ایش ایشوروپا نے وجیندر سے کہا کہ آپ ابھی بھی ناتجربہ کار ہیں اور آپ کو مجھ پر تنقید کا حق نہیں ہے۔ میں نے پارٹی کے لیے چالیس سال لگائے اور آپ ابھی صدر بن گیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ شکاری پور میں باپ اور بیٹے کا شکار کریں گے۔

انہوں نے وجیندرا کے تادیبی اقدامات کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ جو چاہو کرو۔ میں ایسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا۔ لوگ میرے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ شکاری پور کی لوک سبھا سیٹ کے لیے بی جے پی سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا کے بیٹے وجیندرا کو میدان میں اتارا ہے۔ پارٹی کے اس فیصلے سے کے ایس ایشوروپا نے اختلاف کیا اور خود اس کے خلاف میدان میں اترگیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا