English   /   Kannada   /   Nawayathi

یو اے ای میں طوفانی بارش سے نظام زندگی ٹھپ، عمان سے آئی یہ بڑی خبر !

share with us

دبئی: 16/اپریل/2024(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش سے نظام زندگی ٹھپ ہو گیا ہے، سلطنتِ عمان میں مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی اور ابوظبی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش سے نظام زندگی ٹھپ ہو گیا، 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ گرج چمک، بارش اور ژالہ باری سے جل تھل ایک ہو گیا ہے۔

ہر سو سیلابی صورت حال کے سبب پانی جمع ہو نے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی، مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کے سبب تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے، دفاتر کو بھی ورک فرام ہوم کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

سلطنتِ عمان میں موسلادھار بارشوں کے بعد مختلف حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے، بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں جمع ہو گیا، گلیاں اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں، سیلاب کاروں، درختوں اور راستے میں موجود ہر چیز کو بہا لے گیا۔

بحرین میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، منامہ کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، محکمہ موسمیات نے آج بھی تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے، حکام نے سیلابی صورت حال کے پیش نظر سیاحوں کو ہوٹلوں میں مقیم رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں بھی بارشوں نے تباہی مچا دی، 33 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے، ننگرہار میں بارشوں سے سیلابی پانی سے فصلیں تباہ اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا