English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

share with us
Bhatkal, Bhatkal rain, rain in Bhatkal, rain in Karnataka,

بھٹکل 13 اپریل 2024(فکرو خبر نیوز) شہر میں آج رات 8 بجے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔
آج صبح سے ہی گرمی میں شدت محسوس کی جارہی تھی لیکن شام ہوتے ہوتے اس میں کمی آتی چلی گئی اور مغرب سے پہلے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں ۔ آٹھ بجے کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ امسال کی پہلی بارش ہوئی۔
عام طور پر ساحلی کرناٹک میں 7 جون کو مانسون کا آغاز ہوتا ہے لیکن امسال وقت سے پہلے ہی گرمی کی شدت اور پانی کی قلت کے مسائل کی وجہ سے عوام کا حال بے حال ہے اور وہ بارش کی امید لگائے بیٹھے تھے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق کل صبح تک موسم ابر آلود رہےگا اور آنے والے دنوں میں بھی موسم کے ابر آلود ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے لیکن بارش کے امکانات کم بتائے جارہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا