English   /   Kannada   /   Nawayathi

الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کے خلاف جاری کیا انتباہ ، جانیے مکمل تفصیلات!

share with us

13اپریل 2024 (فکروخبرنیوز) اپنے مطالبات پورے نہ کیے جانے سے پارٹی سے ناراض بی جے پی کے سینئر لیڈر کے ایس ایشورپا نے شیموگہ میں بی جے پی سے امیدوار کے خلاف کھڑے ہونے کے اعلان کیا جس کے بعد ان کے اور بی جے پی لیڈران کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے۔ ان پر الزام تھا کہ وہ اپنی انتخابی تشہیر کے لیے وزیر اعظم مودی کی تصویر کا استعمال کررہے ہیں اور کرناٹک کے حزبِ اختلاف کے لیڈر آر اشوک نے بھی انہیں وزیر اعظم مودی کی تصویر استعمال نہ کرنے کی صلاح دی تھی۔

بی جے پی کی جانب سے سرکاری شکایت درج کرانے کے بعد الیکشن کمیشن نے ایشورپا کو مودی کی تصویروں کو ان کی مہم کے لیے استعمال کرنے کے خلاف انتباہ دیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ایشورپا پارٹی کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں اور یہ دعویٰ کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں کہ وہ پی ایم کی جانب سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ تاہم تجربہ کار رہنما کو بڑے پیمانے پر ایک وفادار سپاہی سمجھا جاتا ہے جس نے ریاست میں پارٹی کو کھڑا کرنے میں مدد کی۔ انہوں نے بدنام زمانہ کئی فرقہ وارانہ تقریریں کیں، جہاں انہوں نے مندروں کی تعمیر کے لیے مساجد کو مسمار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایک بار دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک بھی مسلم ووٹ نہیں چاہتے، اس بیان کو انہوں نے بعد میں واپس لے لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا