English   /   Kannada   /   Nawayathi

صفا بیت المال کے زیر اہتمام کمپیوٹر کلاسس، مہندی ڈیزائننگ اورٹیلرنگ کورسس کا مستحکم نظام 

share with us


فنون میں مہارت نئی نسل کے لیے قیمتی سرمایہ: غیاث احمد رشادی 


    کسی بھی فن اور ہنر میں کامل مہارت نسلِ نو کا قیمتی سرمایہ ہے کیونکہ ہماری یہی نسل قوم کی معمار ہوتی ہے، انہیں علم و ہنر سے آراستہ کرنا اور ان میں خوداعتمادی پیدا کرنا اور ان کو خود کفیل بنانا گویا ان کے مستقبل کو سدھارنا اور سنوارنا ہے اوراسی کے ساتھ ساتھ ان نسلوں میں موجود خداداد صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنا ملت کے سرکردہ افراد اور تنظیموں کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا غیاث احمد رشادی نے اپنے صحافتی بیان میں کیا۔ واضح ہو کہ صفا بیت المال گزشتہ اٹھارہ سالوں سے مسلمانوں کے روزگار، تعلیم اور صحت کے میدان میں مختلف پہلووں سے کام کررہا ہے۔ صفا بیت المال کی یہ مثالی خدمات عوام و خواص میں اس لیے زباں زد ہیں کہ اس ادارہ نے زمینی سطح پر وہ اقدامات کیے جن اقدامات کی ضرورت تھی، انہی اقدامات میں ایک اہم قدم غربت زدہ طبقہ کی معیشت کا استحکام ہے جس کے لیے حیدرآباد کے مختلف محلہ جات میں ٹیلرنگ سنٹرس اور پروڈکشن یونٹس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ الحمد للہ ملک پیٹ زون اور قبا سنٹر شاہین نگر زون میں خواتین کو اس قابل بنایا گیا کہ وہ مارکٹ کی سطح پر اتر کر کپڑوں کی سلائی کرسکیں۔ چنانچہ غریب خواتین نے خواتین اور بچیوں کے کپڑے بڑی محنت سے سینا شروع کیا اور آج وہ اس قابل بن گئیں کہ دفتر صفا بیت المال پر کپڑوں کی فروخت کا ایک یونٹ قائم کیا گیا جہاں سے خواتین واجبی قیمت پر کپڑے خرید رہی ہیں۔ یہ خواتین اسکولی یونیفارم بھی سی رہی ہیں۔ قبا سینٹر شاہین نگر میں کمپیوٹر کلاسس کا مستحکم نظام قائم ہے اور بیسیوں طالبات نے اس میں ٹریننگ حاصل کی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ مہندی ڈیزائننگ کا یونٹ بھی قائم ہے جس سے کئی بیاچس ٹریننگ حاصل کر چکی ہیں ۔قوم کی یہ بیٹیاں کمپیوٹرس سے متعلقہ کئی کورس میں مہارت حاصل کر رہی ہیں۔ ادارہ عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ ان ملی و رفاہی و فلاحی خدمات کی وسعت کے لیے زکوٰۃ، صدقات و عطیات سے تعاون کریں۔ موبائیل نمبر 9394419821 پر رابطہ کریں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا