English   /   Kannada   /   Nawayathi

اترکنڑاحلقہ سے کانگریس کی امیدوار ڈاکٹر انجلی کا بھٹکل دورہ ، پارٹی کارکنان سے خطاب ، کہا: کانگریس وعدوں کو پورا کرنے میں یقینی رکھتی ہے

share with us

بھٹکل27؍مارچ 2024 (فکروخبرنیوز) اترکنڑا حلقہ سے کانگریس کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے انتخابی کارروائیوں کے جائزہ کے لیے منعقدہ نشست میں شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کانگریس کام پر یقین رکھتی ہے باتوں پر نہیں۔ سال میں دو کروڑ جاب دینے اور پنرہ لاکھ دینے والوں کے وعدے ابھی تک وعدے ہی ہیں۔ کانگریس کی ریاستی حکومت نے انتخاب سے قبل پانچ گیارنٹیاں دی تھیں اور اس انتخابی وعدوں کو کانگریس نے آج پورا کرکے دکھایا ہے اور لاکھوں اور کروڑوں کی تعداد میں لوگ اس سے فائدہ اٹھارہے ہیں۔ جھوٹے وعدے کرنے والوں اور عوام کو بے وقوف بناکر ان کے ساتھ ناانصافی کرنے والی بی جے پی کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔

دس سالوں سے اے سی میں بیٹھ کر من کی بات کرنے والے وزیر اعظم نے سرمایہ کاروں کے بڑے بڑے قرضے معاف کیا لیکن وہ غریب کسانوں کے قرضے معاف کرنے تیار نہیں ہے۔

نمبالکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے پانچ گارنٹیوں کے بارے میں عوم کو صحیح معلومات دی جائے تو مجھے امید ہے کہ اترکنڑا حلقہ کی سیٹ پر کانگریس کا قبضہ ہوجائے گا۔

اس موقع پر موجود وزیر اور مقامی ایم ایل اے منکال وئیدیا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کی سیاست کرتی ہے اورہم جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں اور اس کی سب سے بڑی مثال ہماری پانچ گیارنٹیاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ضلع کی موجودہ جو حالت بنی ہے اس سے سبھی واقف ہیں اس لیے ہمارے مسائل کے حل کے لیے ہمارا اپنا امیدوار اور حکومت ہونی چاہیے اور مجھے امید ہے کہ ڈاکٹر انجلی نمبالکرکانگریس کی ٹکٹ پر اترکنڑا ضلع سے جیت حاصل کرکے وزارتی قلمدان بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا