English   /   Kannada   /   Nawayathi

عوام کے سبق سکھانے سے پہلے ہی بی جے پی لیڈران نےآننت کمار کو سکھایا سبق

share with us

25؍مارچ 2024 (فکروخبرنیوز) اپنے بے بنیاد اورمتنازعہ بیانات کے لیے مشہور آننت کمار کو ان کی اپنی چال ہی الٹی پڑگئی ہے اور ان کو اپنے کیے کی سزا مل چکی ہے۔ بی جے پی  قائدین نے اب کی بار انہیں ٹکٹ سے منع کردیا ہے اوران کی جگہ سرسی سے تعلق رکھنے والے وشویشور کاگیری کو ضلع اترا کنڑا سے اپنے امیدوار کا اعلان کیا۔  

چار سال تک گمنامی اور پھر اچانک میدان میں آکر متنازعہ بیانات کے ذریعہ فرقہ وارانہ ماحول کو بڑھاوا دینے والے آننت کمار نے ایک بار پھر ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کی اور قائدین کی پہلی پسند بننے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نت نئے مسائل اٹھاتے ہوئے فضا میں زہر گھولنے کی کوشش کی لیکن ان کی کوششیں کارگر ثابت نہیں ہوئیں۔ بی جے پی قائدین نے انہیں سرے سے نظر انداز کردیا اور دبے الفاظ میں اس کا اعلان کیا کہ پارٹی مزید ہزیمت اور شرمندگی اٹھانے کے قابل نہیں ہے۔

دستور بدلنے کے اپنے متنازعہ بیان سے ملک گیر سطح پر آننت کمار گھیرے میں آگئے تھے اور انہی کے پارٹی لیڈران نے اس بیان پر انہیں کھری کھری سنائی تھی لیکن اس کے باوجود بھی یہ بے لگام گھوڑا قابو میں آنے کے لیے تیار نہیں تھا اور ایک کے بعد دیگرے متنازعہ بیان سے اپنی شناخت قائم کرنے کی کوشش میں تھا۔

سات میں سے چھ مرتبہ ایم بننے میں کامیاب آننت کمار نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات قریب آتے ہیں دوبارہ اس نے اپنی پرانی چالوں کو نئے لبادہ میں پیش کیا اور دستور بدلنے کے لیے بی جے پی کو چار سو سیٹ کی ضرورت کا متنازعہ بیان دے ڈالا، اس کے ساتھ ساتھ مسجدوں کو منددروں میں تبدیل کرنے کے شرانگیز ارادہ کا بھی اظہار کیا اور اس کے لیے عوام سے اس کی حمایت چاہی لیکن عوام کے سبق سکھانے سے پہلے ہی بی جے پی لیڈران نے انہیں سبق سکھانے میں اپنی عافیت سمجھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا