English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتراکنڑا ضلع میں بی جے پی کا چہرہ کاگیری ، آننت کمار پارلیمانی انتخاب کی ریس سے باہر

share with us

بنگلورو25؍مارچ 2024: کرناٹک اسمبلی کے سابق اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری کا نام اتوار کو کرناٹک کے لئے بی جے پی کی دوسری فہرست میں شام ہے او آننت کمار پارلیمانی انتخابی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔

توقع ہے شیٹر بیلگاوی حلقہ سے انتخاب لڑیں گے، جب کہ کاگیری اترا کنڑ ضلع سے موجودہ ایم پی اننت کمار ہیگڈے کی جگہ انتخاب لڑیں گے۔

پارٹی نے اننت کمار ہیگڈے کا مناسب متبادل تلاش کیا جس کی وجہ سے پارٹی کو بار بار بہت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کاگیری چھ بار کے ایم ایل اے، اپنے متوازن خیالات، آر ایس ایس کے نظریے کے لیے مشہور ہیں۔ ان کا تعلق اترا کنڑ ضلع کے سرسی سے ہے۔

مرکزی وزیر مملکت کے طور پرآننت کمار نے 26 دسمبر 2017 کو کہا کہ بی جے پی آئین کو تبدیل کرنے کے لیے اقتدار میں آئی جس سے ملک گیر ہنگامہ برپا ہوا۔ بعد میں انہیں اپنے تبصرے پر معافی مانگنی پڑی۔

حال ہی میں ہیگڑے نے کہا کہ بی جے پی کا لوک سبھا میں 400 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کا مطالبہ آئین میں ترمیم لانا تھا۔ جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

بی جے پی نے اب تک 24 لوک سبھا حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک میں عام انتخابات دو مرحلوں میں 26 اپریل اور 7 مئی کو 28 حلقوں کے لیے ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا