English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : کل سے شروع ہورہے ہیں ایس ایس ایل سی امتحانات ، تیاریاں مکمل : 2336 طلبہ دیں گے امتحانات

share with us

بھٹکل 23 مارچ 2024(فکروخبرنیوز)  شہر میں ایس ایس ایل سی امتحانات کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ اس سال 1179  لڑکے، 1157 لڑکیاں یعنی جملہ  2336 طلبہ جس میں نئے اور دوبارہ امتحان دینے والے  شامل ہیں۔ اس بات کی جانکاری بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفیسر وی ڈی موگیر نے دی ہے۔

تعلقہ میں کل 8 امتحانی مرکز قائم کیے گئے ہیں اور تمام مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں۔ 3 تعلقہ ویجیلنس اسکواڈ  8 سیٹنگ اسکواڈ، 8 چیف سپرنٹنڈنٹ، 8 پیپر کسٹوڈین، 8 موبائل پرزیشن آفیسر، 190 روم سپروائزر مقرر کیے گئے ہیں۔

بھٹکل تعلقہ میں کل 343 طلباء بشمول 277  لڑکے اور 66  لڑکیاں پرائیویٹ طور پر امتحان دے رہے ہیں۔ ہر سال انہیں کاروار جا کر امتحان دینا پڑتا تھا۔لیکن اس بار پرائیویٹ طلبہ کو نئے طلبہ کے ساتھ بھٹکل میں امتحان لکھنے کا موقع  فراہم کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا