English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل انجمن کے ایم کام کی طالبات نے یونیورسٹی امتحان میں حاصل کی سو فیصد کامیابی

share with us
Bhatkal, anjuman college, bhatkal anjuman, bhatkal collage,

بھٹکل 23 مارچ 2024(فکرو خبر نیوز) کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے زیر اہتمام ستمبرو اکتوبر 2023 میں منعقدہ ایم کام کے فائنل سمسٹر میں انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل کی طالبات نے سو فیصد نتائج کے ساتھ نمایاں کامیابی درج کی ہے۔
انجمن کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق ایم کام فورتھ سمسٹر کے امتحان میں 15طالبات نے پرچہ لکھا تھا، تمام طالبات کامیاب ہوئیں ہیں اس طرح کامیابی کی شرح سو فی صد درج کی گئی ہے۔ پندرہ میں 11امتیازی، نمبرات سے اور بقیہ 4فرسٹ کلاس سے کامیاب ہوئیں ہیں۔
کالج کی سطح پر پرگتی نارائن ہیبار 75.66فیصد نمبرات کے ساتھ اول، بھویّا ایشور نائک 75.33فی صد نمبرات کے ساتھ ذدوم اور 74.66فی صد نمبرات کے ساتھ بھوانی تمپا گونڈا سوم مقام سے کامیاب ہوئی ہیں۔

امتحانات میں کامیاب تمام طالبات کو انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر محمد یونس قاضیا، جنرل سکریٹری اسحاق شاہ بندری ، ایڈیشنل جنرل سکریٹری آفتاب قمری ، کالج بورڈ سکریٹری ڈاکٹر سلیم سمیت دیگر عہدیداران ، اراکین، پرنسپل اور اساتذہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا