English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے نئے عہدیداران کا انتخاب : شہریار خطیب صدراور جیلانی محتشم جنرل سکریٹری منتخب

share with us

دبئی21؍مارچ 2024 (فکروخبرنیوز) بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے انتخابات کے چند ہی دنوں بعد عہدیداران کا بھی انتخاب عمل میں آیا ہے۔ نئی میعاد کے لیے جناب شہریار خطیب صدر اور جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائزہوگئے ہیں۔
الیکشن کمشنر سرفراز جوکاکو اوران کے نائب عمران خطیب کی نگرانی میں 29 فروری اور 3 مارچ کو انتخابات منعقد کیے گئے تھے جن میں 59 امیدواروں میں 37 اراکین کا انتخاب عمل میں آیا۔

سبکدوش ہونے والی انتظامیہ میں جن میں دس اراکین کا انتخاب عمل میں آیا تھا۔ ان میں معز معلم ، سرفراز جوکاکو ، عمران خطیب ، سمیر سقاف ، نوید کوبٹے ، شکیب شاہ بندری ، عبدالوہاب ملا ، عبدالقادر باشاہ رکن الدین ، محمد غوث خلیفہ ، انجم کولا،

نئی میعاد کے لیے منتخب عہدیداران

صدر : جناب شہریار خطیب

نائب صدر : جناب عمران خطیب

جنرل سکریٹری : جناب جیلانی محتشم

سکریٹری اول : عبدالواسع خلیفہ

سکریٹری دوم :  امداد پیشمام

محاسب  :  عسام سدی احمدا

خازن :  آفاق نائطے

فکروخبر ان عہدیداروں اور جملہ منتخب اراکین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا