English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلورو : بیج سڑک پر ہنومان چالیسہ کا پاٹھ پڑھنے کی کوشش ، بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ اور رکنِ اسمبلی سمیت کئی کارکنان کو پولیس نے لیا حراست میں ، علاقہ میں کشیدگی

share with us

بنگلورو 19 مارچ 2024 : کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات قریب آتے ہی بی جے پی نے مذہبی کارڈ کھیلنا شروع کردیا ہے۔ گذشتہ دنوں ایک دکان پر ہنومان چالیسہ کا پاٹھ اسپیکر پر بجانے کے معاملہ میں اعتراض کرنے والوں پر بی جے پی نے آڑ ہاتھوں لیتیے ہوئے حکمراں پارٹی کانگریس پر الزام لگایا تھا کہ وہ ملزمین کے ساتھ ہے۔ آج ملزمین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رکنِ پالیمنٹ اور بی جے پی کارکنان نے راستہ روکا۔

رکنِ پارلیمنٹ میں وزیر شوبھا کرندلاجے اور بی جے پی ایم ایل اے سریش کمار سمیت دیگر پارٹی کارکنان کو پولیس نے حراست میں لیا۔

اس واقعہ کے بعد ہلاسوروگیٹ تھانے کی حدود میں کشیدگی پائی جارہی ہے۔ ہندو کارکنان اور بی جے پی کے کارکن ناگرتھ پیٹ میں جمع ہوئے اور 'ہنومان چالیسہ' بجانا شروع کیا۔ پولیس نے موبائل دکان کے مالک، متاثرہ مکیش کو حراست میں لینے کی کوشش کی۔

بی جے پی ممبر اسمبلی سریش کمار نے پولیس کی کارروائی کی مذمت کی اور ان سے سوال کیا کہ وہ متاثرہ شخص کو اپنی تحویل میں کیوں لے رہے ہیں؟ جب پولیس نہیں جھکی اور اسے لے جانے کی کوشش کی تو ایم ایل اے سریش کمار پولیس کی گاڑی کے سامنے آگئے اور زبردست احتجاج کیا۔

ایم ایل اے سریش کمار کو پولیس نے کھینچ کر گھسیٹا اور حراست میں لے لیا۔ احتجاج میں حصہ لینے کے لیے موقع پر پہنچی شوبھا کرندلاجے کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ہندو کارکنوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے اصل مجرموں کے بجائے ان لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ گرفتار ہونے والے وہ نہیں ہیں جنہوں نے موبائل شاپ کے مالک مکیش پر حملہ کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا