English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیلتھنگڈی وائلڈ لائف ڈویژن کے جنگل میں لگی آگ نے تشویشناک صورتحال اختیار کرلی

share with us

بیلتنگڈی 18 مارچ 2024: کدرمکھ نیشنل پارک کی حدود کے بیلتھنگڈی وائلڈ لائف ڈویژن کے جنگل میں لگی آگ نے تشویشناک صورتحال اختیار کرلی ہے۔ محکمہ جنگلات کو آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کررہاہے۔

آگ اتوار کی شام کدرمکھ چوٹی کے قریب دیکھی گئی اور ناوور گاؤں کے تولالی ایلسوتو نامی جگہ تک پھیل گئی۔ شدید گرمی اور تیز ہواؤں کے باعث کئی پودے اس کی زد میں آگئے جس کے باعث آگ پھیل گئی ہے اور اس پر قابو پانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

آگ نوور مین روڈ سے تقریباً 10 کلومیٹر دور ہے ۔ یہاں کوئی موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہے اور یہاں پانی کی عدم دستیابی بھی رکاوٹ ثابت ہوئی ہے۔

اتوار کی شام کدرمکھ وائلڈ لائف ڈویژن کے ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ شیورام بابو نے اس جگہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا