English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکلی جماعت المسلمین منگلور کے نو منتخب عہدیداران کی تفصیلات۔

share with us

منگلور 08 مارچ 2024(فکرو خبر نیوز) بھٹکلی جماعت المسلمین منگلور کی تین سالہ میعاد کے لیے کل جمعرات کی شب عہدیدران کا انتخاب عمل میں آیا۔
مولانا سالم خلیفہ کی صدارت میں منعقدہ اس انتخابی مجلس میں عہدیداران کا انتخاب بالاتفاق عمل میں آیا۔

عہدیداران کے نام اس طرح ہیں۔
صدر: امتیاز دامدا
نائب صدر اول : مولوی سالم خلیفہ
نائب صدر دوم : اشفاق ایس ایم
جنرل سیکریٹری: طیب علی اکبرا
سیکریٹری: مولانا داؤد خلیفہ
خازن : طلحہ اکرمی
انٹرنیل آڈیٹر: نور الامین دامودی

 اس موقع پر سابق صدر جماعت جناب ارشد محتشم نے جماعت کو مزید ترقیوں کے منازل طئے کرنے پر ابھارا اور کہا کہ جماعت کے جملہ شعبہ جات کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
دیگر ممبران نے بھی جماعت کا ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اگلی تین سالہ میعاد کے نئی انتظامیہ تشکیل دی گئی جس میں 18 اراکین کا انتخاب عمل میں آیا تھا جس کے الیکشن کمشنر جناب عبداللہ مصباح صاحب تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا