English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے تینگن گنڈی بندرگاہ پر بلااجازت بھگوا جھنڈا نصب کرنے پر 21 افراد کے خلاف معاملہ درج

share with us

بھٹکل06؍مارچ2024 (فکروخبرنیوز) یہاں کے تینگن گنڈی بندرگاہ پر آننت کمار ہیگڈے کی قیادت میں بغیر اجزت بھگوا جھنڈا لہرانے پرممبر پارلیمنٹ آننت کمار ہیگڈے سمیت 21 افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

تینگن گنڈی بندرگاہ پر گذشتہ روز آننت کمار ہیگڈے اپنے بیس دیگر ساتھیوں کے ساتھ پہنچے اور بغیر اجازت جھنڈا نصب کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے گرام پنچایت پی ڈی یو کی طرف سے شکایت درج کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسی بندرگاہ پر بورڈ نصب کرنے اور جھنڈا لہرانے کے معاملہ میں مقامی انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکارکیا تھا اور اجازت کے بغیر لہراگیا جھنڈا ہٹادیا تھا جس پر کچھ لوگوں نے پنچایت کے باہر دھرنا دے کر بغیر اجازت دوبارہ جھنڈا لہرانے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس نے روک دیا تھا۔

اب دوبارہ ممبر پارلیمنٹ نے اپنی قیادت میں جھنڈا نصب کرکے حالات کو بگاڑنے کی کوشش کی جس پر اب کارروائی کی گئی ہے اور آئی پی سی کی کئی دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا